Urdu book · تعمیرِ شخصیت

واقعاتِ شکر

Urdu book, p. 140

By Maulana Wahiduddin Khan

اِس طرح خدا سے ربط قائم کرنے کا بھی ایک "صحیح نمبر" ہے اور ایک "غلط نمبر"۔ جو شخص خدا سے ربط قائم کرنے کی سنجیدہ خواہش رکھتا ہو، اِس کو چاہیے کہ پہلے اِس کا "صحیح نمبر" معلوم کرے۔ ایسا کرنے کے بعد خدا سے اِس کا ربط قائم ہونا اتنا ہی ممکن ہو جائے گا جتنا کیلی فورنیا اور دہلی کے درمیان ربط قائم ہونا۔ یہ صحیح نمبر اپنی ذات کو حذف کرنا ہے۔ ***** امریکہ کے سفر (1990ء) میں جناب صفی قریشی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے ایک مجلس میں بہت اچھی مثال دی۔ انھوں نے کہا کہ آج کل مصنوعی سٹلائٹ خلا میں بھیجے جاتے ہیں۔ یہ سٹلائٹ اوپر جا کر 200 میل یا اس سے کم و بیش کی دوری پر زمین کے گرد گھومنے لگتے ہیں۔ مگر ان کی عمر کی ایک مدت ہے۔ ایک مدت گزرنے کے بعد وہ زمین کی کشش کے دائرہ میں آ کر زمین کی طرف کھنچنے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ نیچے آتے آتے ایک روز زمین پر گر پڑتے ہیں۔ اسی طرح انسان ایک مقررہ مدت کے لیے اس دنیا میں آتا ہے۔ اس کے بعد اس کا واپسی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ آخر کار وہ دوبارہ خدا کی طرف چلا جاتا ہے۔ 6 دسمبر کو ظہر کی نماز کے بعد آخری بار میں یہاں کے پارک میں گیا۔ پارک کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ ملی ہوئی سڑک سے ایک بہت بوڑھا امریکن جوڑا خاص طرح کی کھلی ہوئی چھوٹی گاڑی کو آہستہ چلاتا ہوا گزر رہا ہے۔ میری نظر ان لوگوں کی طرف گئی تو مرد نے ہاتھ اٹھا کر ہائے (ہیلو) کہا۔ میں پارک کے اندر داخل ہو رہا تھا اور وہ سڑک پر چلتے ہوئے دوسری طرف جا رہے تھے۔ اس واقعہ میں مجھے خود اپنا وداعی سفر دکھائی دینے لگا۔ میں نے کہا: کل مجھے یہاں سے جانا ہے، اسی طرح ایک اور کل آئے گا جب کہ میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔ پہلے سفر کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page