خاموش تدبیر
Urdu book, p. 268
By Maulana Wahiduddin Khan
بہترین حل یہ ہے کہ آپ صبر کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے خاموش ہو جائیں اور صرف دعا کریں۔ اگر آپ ایسا کریں تو آپ دیکھیں گے کہ بہت جلد آپ کا مسئلہ نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو گیا ہے۔ نزاع کے موقع پر جب ردعمل کا طریقہ اختیار کیا جائے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ فریق ثانی کے اندر ضد اور انانیت جاگ پڑتی ہے۔ اس طرح مسئلہ اور زیادہ پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر آپ خاموشی اختیار کر لیں اور دعا کریں تو اس کے بعد یہ ہوگا کہ فریق ثانی کا ضمیر جاگ اٹھے گا۔ اس کے بعد وہ معاملے پر ٹھنڈے دماغ کے ساتھ سوچنے لگے گا، یہاں تک کہ عین ممکن ہے کہ اس کو خود اپنی غلطی کا احساس ہو جائے اور وہ اعلان کے ساتھ یا بلا اعلان خود ہی معاملے کو ختم کر دے۔ صبر کا طریقہ فرشتے کو آپ کا مددگار بنا دیتا ہے۔ اس کے برعکس، جب آپ بے صبری کا طریقہ اختیار کریں تو شیطان کو موقع مل جاتا ہے کہ وہ معاملے کو زیادہ سے زیادہ بگاڑے، یہاں تک کہ آپ کو تباہی کے کنارے پہنچادے۔ جو آدمی اس راز کو سمجھ لے، وہ کبھی ناکامی سے دوچار نہیں ہو سکتا۔ ایک کے بعد دوسرا پرل ہاربر امریکہ کے جزائر ہوائی میں واقع امریکا کی ایک بندرگاہ ہے۔ دوسری جنگ عظیم (1945-1939ء) کے زمانہ میں یہاں امریکی بحریہ کا زبردست فوجی اڈہ قائم تھا۔ 7 دسمبر 1941ء کو جاپان نے اچانک پرل ہاربر پر بمباری کر کے اس کو تباہ کر دیا۔ امریکہ کا جرم یہ تھا کہ وہ جاپان دشمن طاقتوں کے ہاتھ فوجی ہتھیار فروخت کرتا ہے۔ مگر جاپان کے اس جنگی اقدام نے مسئلہ کو اور زیادہ بڑھا دیا۔ اب امریکہ براہ راست جنگ میں شریک ہو گیا۔ اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader