نفرت نہیں محبت
Urdu book, p. 366
By Maulana Wahiduddin Khan
نفرت نہیں محبت کرکٹ کے کھیل میں سب سے زیادہ کامیاب باؤلر وہ سمجھا جاتا ہے جو سب سے زیادہ تیز گیند پھینکے۔ ڈینس لیلی (Dennis Lille) کرکٹ کا مشہور کھلاڑی ہے۔ اس کی باؤلنگ کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے۔ ڈینس لیلی (پیدائش 1949ء) سے پوچھا گیا کہ تیز باؤلنگ کا راز کیا ہے۔ اس نے جواب دیا: تیز گیند پھینکنے کی حیرتناک کوشش کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کو عملی طور پر بیٹ والے سے نفرت کرنا ہوگا۔ میں بیٹ والوں کو چور سمجھتا ہوں، جو میرے رن کو چرانے کی کوشش کر رہے ہوں: To keep up the tremendous effort of fast bowling. you've practically got to hate the batsman. I think of batsman as thieves, trying to steal runs from me. (Reader's Digest, June 1981, p. 48) کھیل کے میدان کا یہی اصول سیاست کے میدان میں بھی رائج ہے۔ ہر سیاسی لیڈر، شعوری یا غیر شعوری طور پر، یہ جانتا ہے کہ سیاست کو کامیاب بنانے کا سب سے بڑا ذریعہ نفرت ہے۔ وہ اپنے پیروؤں میں جتنا زیادہ نفرت کا جذبہ پیدا کرے گا، اتنا ہی زیادہ وہ سرگرمی دکھا سکیں گے اور قربانیاں دیں گے۔ اس دنیا میں وہی لیڈر کامیاب ہوتا ہے، جو اپنی سیاست کے لیے کوئی ایسا جذباتی ایشو تلاش کرلے جس کے نام پر لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ نفرت کی آگ بھڑکائی جاسکتی ہو۔ موجودہ زمانہ کی تمام بڑی بڑی سیاسی تحریکیں کسی نہ کسی قابل نفرت نشانہ کے اوپر کھڑی ہوئی ہیں، کسی کا نشانہ کوئی قوم ہے، کسی کا کوئی بادشاہ اور کسی کا کوئی حکمراں۔ مگر نفرت کی بنیاد پر اٹھنے والی تحریک خدا کی نظر میں سراسر باطل ہے، خواہ وہ بظاہر مکمل اسلام ہی کے نام پر کیوں نہ اٹھی ہو۔ مخصوص اسباب کی بنا پر موجودہ زمانہ میں دنیا بھر کے مسلمان احساس مظلومی (persecution complex) میں مبتلا ہیں۔ اس لیے ان کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader