Urdu book · تعمیرِ شخصیت

تعمیرِ شخصیت

Urdu book, p. 368

By Maulana Wahiduddin Khan

lands at a time when they were scarcely permitted survival in Europe (EB. 16/368). موسیٰ بن میمون (1204-1138ء) یہود کے اکابر علماء میں سے تھا۔ وہ کلدانی، یونانی، عبرانی اور عربی زبانیں جانتا تھا۔ یہود کے یہاں اُس کی مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ انھوں نے اس کو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تشبیہ دی۔ انھوں نے کہا کہ موسیٰ سے موسیٰ تک موسیٰ جیسا کوئی شخص پیدا نہیں ہوا (من موسی الی موسی لم يظهر واحد كموسی)۔ موسیٰ بن میمون کی پیدائش اندلس کے شہر قرطبہ میں ہوئی۔ اس کے بعد وہ مصر پہنچا۔ اس وقت صلاح الدین ایوبی مصر کا حکمران تھا۔ اس نے موسیٰ بن میمون کو اپنا طبیب خاص مقرر کیا۔ موسیٰ بن میمون کی یہودیت کے باوجود صلاح الدین ایوبی (1193-1137ء) نے اس کی قدر و منزلت میں کوئی کمی نہ کی۔ توسع اور روواداری برطانیہ کی یہودی ایکٹریس وینسار ریڈ گریو (1937 Vannesa Redgrave, b) کو 1977ء میں ہالی وڈ کا بہترین انعام "آسکر ایوارڈ" ملا ہے۔ مالٹا کے سفر میں ایک اخبار نویس نے اس سے سوال کیا: " کسی فن کار کے سیاسی نظریات کس حد تک عوام کو اس کے فن سے برگشتہ کر سکتے ہیں۔" ریڈ گریو نے جواب دیا: "میں نے ایک سامع کی حیثیت سے ویگنر (Richard Wagner, 1813-1883) کی موسیقی کو سننے سے اس لیے کبھی انکار نہیں کیا کہ ظالم ہٹلر اس کو بہت پسند کرتا تھا۔" دو ملک ایک واقعہ ہندوستان کے شہر بھاگلپور میں 24 اکتوبر 1990ء کو ہندو مسلم فساد ہوا، جس کا سلسلہ کئی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page