چپ کی طاقت
Urdu book, p. 417
By Maulana Wahiduddin Khan
پر نہ بولنا فتنے کے دروازے کو بند کر دیتا ہے، اور اشتعال کے موقع پر بولنا فتنے کا دروازہ کھول دیتا ہے، ایسا دروازہ جو پھر کبھی بند نہیں ہوتا۔ اشتعال کے موقع پر بولنے سے بات بڑھتی ہے، اور اشتعال کے موقع پر نہ بولنے سے بات وہیں کی وہیں ختم ہو جاتی ہے۔ اسی حقیقت کو حدیث میں اِن الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: اَلْفِتْنَةُ نَائِمَةٌ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ أَيْقَظَهَا (کنز العمال، حدیث نمبر 30891)۔ یعنی، فتنه سویا ہوا ہے، اُس شخص پر لعنت ہے جو اس سوئے ہوئے فتنے کو جگائے۔ ہر آدمی اپنے اندر منفی نفسیات لیے ہوئے ہے۔ اگر آپ چپ رہیں تو یہ منفی نفسیات دبی رہے گی۔ لیکن اگر آپ بول دیں تو یہ منفی نفسیات جاگ اٹھے گی اور پھر اس کے وہ برے نتائج نکلیں گے جس کا پیشگی اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ بگ برڈ تھنکنگ صبر کی حقیقت کیا ہے، اس کو بیان کرتے ہوئے خلیفہ ثانی عمر بن الخطاب (وفات 23 ھ) کا ایک قول کتابوں میں ان الفاظ میں نقل کیا گیا ہے: إِنَّ أَفْضَلَ عَيْشِ أَدْرَكْنَاهُ بِالصَّبْرِ، وَلَوْ أَنَّ الصَّبْرَ كَانَ مِنَ الرِّجَالِ كَانَ كَرِيمًا (الصبر لابن ابی الدنیا، اثر نمبر 6)۔ یعنی، بیشک افضل زندگی ہم نے صبر میں پائی، اور اگر صبر ایک انسان ہوتا، تو وہ کریم انسان ہوتا۔ یہ دراصل صابر انسان کی پہچان (identity) ہے۔ جس آدمی کے اندر صبر کا مزاج ہو، اس کے اندر اسی قسم کی اعلیٰ انسانی صفت موجود ہوگی۔ کریم انسان سے مراد شریف اور سنجیدہ انسان ہے۔ جو اعلیٰ سوچ کا مالک ہو، جو بولنے سے پہلے سوچے، جو بدلہ لینے کے بجائے معاف کرنے کو بہتر سمجھتا ہو، جو بولے کم، اور سوچے زیادہ، جس کے اندر ردِ عمل (reaction) کا مزاج نہ ہو، وغیرہ۔ اعلیٰ سوچ کیا ہے۔ اعلیٰ سوچ ایک لفظ میں بگ برڈ تھنکنگ (big bird thinking) کا دوسرا نام ہے۔ بگ برڈ تھنکنگ کی حقیقت یہ ہے کہ جب خطرناک طوفان آتے ہیں،

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader