Urdu book · تعمیرِ شخصیت

تعمیرِ شخصیت

Urdu book, p. 418

By Maulana Wahiduddin Khan

تو وہاں پر موجود چھوٹے چھوٹے پرندے جو زیادہ اوپر نہیں اڑ پاتے ہیں، وہ طوفان میں پھنس کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس کے برعکس، بڑے پرندے، جو اونچائی پر اڑان بھرتے ہیں، وہ طوفان سے بچنے کے لیے مزید اوپر چلے جاتے ہیں جہاں طوفانی ہواؤں کا اثر نہیں ہوتا۔ اس طرح وہ طوفان سے اپنے آپ کو بچا لیتے ہیں۔ ایک سچے انسان کو اپنے اندر یہی مزاج ڈیویلپ کرنا چاہیے، یعنی مثبت سوچ کا مزاج - عقل مند آدمی وہ ہے جو ان چیزوں کے ساتھ پرامن طور پر رہ سکے، جن کو وہ بدل نہیں سکتا: منفی جذبات کی قربانی دین کی راہ میں قربانی کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ کیوں کہ قربانی کے بغیر دین کا کوئی بڑا کام نہیں کیا جا سکتا۔ جتنی بڑی قربانی اتناہی بڑا کام۔ قربانی سے عام طور پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کا ذبیح کرنا مراد لیا جاتا ہے۔ قربانی کی ایک قسم وہ ہے جب کہ آدمی کو اللہ کے راستے میں مال دینا پڑے۔ اسی طرح قربانی کی ایک قسم وہ ہے جب کہ آدمی کو اللہ کے راستے میں جسمانی مصیبت اٹھانی پڑے۔ یہ قربانی کی صورتیں ہیں۔ لیکن دین میں سب سے اعلیٰ قربانی وہ ہے جب کہ آدمی کو اپنے منفی جذبات پر روک لگاناپڑے۔ بعض اوقات اس کا تقاضا ہوتا ہے کہ اپنے منفی جذبات پر روک لگا کر اس کی قربانی پیش کی جائے۔ دین پر چلتے ہوئے انسان کی انا کو چوٹ لگے، اس کے باوجود اللہ کی راہ میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page