Urdu book · تعمیرِ شخصیت

شخصیت سازی کا عمل

Urdu book, p. 475

By Maulana Wahiduddin Khan

کرنا ہے کہ وہ سختی کے ساتھ اپنا محاسب بن جائے۔ وہ ہر وقت اس بات کی نگرانی کرتا رہے کہ اس کے ذہن میں ادنیٰ درجے میں بھی کوئی منفی سوچ داخل نہ ہو۔ شکایت یا نفرت کا کوئی ایک آئٹم بھی اگر اس کے اندر موجود ہے تو وہ ڈھونڈ کر اس کو باہر نکال دے۔ اس معاملے میں وہ خود اپنا نگراں بن جائے۔ تعمیر شخصیت کا یہ ایک مستقل عمل ہے جو ہر آدمی کو ہر صبح و شام انجام دینا ہے۔ کوئی بھی دوسرا عمل اس معاملے میں غفلت کی تلافی نہیں سکتا۔ یاد رکھنا چاہیے کہ مثبت شخصیت ہی ربانی شخصیت ہے اور ربانی شخصیت ہی وہ شخصیت ہے جس کو آخرت کے دو حیات میں جنت میں داخلہ ملے گا۔ منفی شخصیت رکھنے والے لوگ بلا شبہ جنت میں داخلے کے لیے غیر مستحق قرار پائیں گے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page