مسئلہ کا حل
Urdu book, p. 487
By Maulana Wahiduddin Khan
مسئلے کا حل اللہ کی نصرت کے ذریعے ممکن ہے، نہ کہ محض ذاتی کوشش کے ذریعے، اور اللہ کی نصرت صرف اُن لوگوں کو ملتی ہے جو دعوت الی اللہ کا کام کریں۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کو قرآن کی اس آیت میں بتایا گیا ہے: وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ (22:40) ۔ یعنی، اور اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اللہ کی مدد کرے۔ سوال میں ایک طالب علم ہوں اور جدید تعلیم حاصل کر رہا ہوں لیکن اِسی کے ساتھ دینی معلومات بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ ڈیڑھ دھ سال پہلے میں نے آپ کا نام سنا تھا لیکن جن کے ذریعے آپ کا تعارف ہوا انہوں نے آپ کا کوئی مثبت ذکر نہیں کیا بلکہ دلخراش واقعات سنائے جو کہ میرے لیے باعث تشوش رہے کہ کیا دین اسلام کا داعی اس قسم کی باتیں کہہ سکتا ہے، کیا ایسا ممکن ہے؟ آپ کے حقیقی تعارف کے بغیر میں ہر وقت شش و پنج میں رہتا تھا۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ ان باتوں کی حقیقت کو جاننے کے لیے ازخود آپ کی کتابوں کا مطالعہ کروں۔ آخر کار اپنے ایک عزیز کی وساطت سے میں نے آپ کی ایک کتاب ”کاروانِ ملت“ خریدی۔ کتاب مذکور میں ان سب سوالوں کا جواب تھا جس کی وجہ سے میں پریشان ہو چکا تھا۔ وہ منفی تاثرات جو آپ کے متعلق مجھے بتائے گئے تھے، وہ سب گمراہ کن لگے ۔ بعد میں آپ کی کتابوں کا مطالعہ میرے روزمرہ کے شیڈول کا ایک جزء بن گیا۔ میں نے جن کتابوں کا مطالعہ کیا ان میں یہ کتابیں قابلِ ذکر ہیں : کتاب معرفت، عظمتِ اسلام، تعمیر انسانیت، دعوتِ اسلام ,The Quran for all Humanity, Creation plan of God وغیرہ۔ اب میں اس خدا کا شکر کرتا ہوں جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے کہ میرے خدا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader