تعمیرِ شخصیت
Urdu book, p. 495
By Maulana Wahiduddin Khan
وہ کامیاب ہوگا، اور جو اس سے مطابقت نہیں کرے گا، وہ ناکام ہو کر رہے گا۔ اس معاملے میں انسان کا اصل کام یہ ہے کہ وہ خالق کی اسکیم آف تھنگس کو جانے، اور اس کی کامل مطابقت کرتے ہوئے اپنی زندگی کا منصوبہ بنائے۔ کامیابی کے دس اصول امریکا میں چھپی ہوئی ایک کتاب نظر سے گزری۔ یہ کتاب ایک کامیاب امریکی تاجر کی لکھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ کتاب اپنے 20 سالہ تجارتی تجربات کی روشنی میں تیار کی ہے ۔ اس خوبصورت کتاب میں ہر صفحہ پر دو تجارتی اصول جلی حرفوں میں درج ہیں۔ مصنف کا کہنا ہے کہ ٹاپ پر فارمرس نے ہمیشہ مثبت عادات (positive habits) کے ذریعہ ترقی کی ہے: The Book of Excellence by Byrd Baggett. 236 habits of effective salespeople ان مثبت عادات کو مصنف نے 236 چھوٹے چھوٹے جملوں میں مرتب کیا ہے۔ کتاب کو پڑھ کر میں نے دس جملے منتخب کیے ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں: A bad attitude cancels all other positive skills. ایک برا رویہ تمام دوسری خوبیوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔ Be as critical of yourself as you are of others. اپنے بارے میں بھی اتنا ہی تنقیدی بنو جتنا تم دوسروں کے لیے تنقیدی ہو۔ You are not learning anything when you are talking. جب تم بولتے ہو تو تم کچھ سیکھ نہیں رہے ہو۔ Excellence is not optional. امتیاز کوئی اختیاری چیز نہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader