Urdu book · تعمیر کی طرف

تعمیر کی طرف

Urdu book, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

(civil disobedience) کے طور پر زیرِ عمل لایا گیا تھا۔ جدید ہندوستان میں سب سے پہلی ہمالیا ئی غلطی یہ تھی کہ انگریزوں کے خلاف "نافرمانی" کے طریقہ پر عمل کر کے قانون شکنی کی روایت قائم کی گئی۔ کسی ملک کے اکابر جب ایک بار قانون کے احترام کی روایت کو توڑ دیں اور قانون شکنی کو مقدس قومی عمل کی حیثیت سے رائج کریں تو اس کے بعد ملک کو لاقانونیت (lawlessness) کی طرف جانے سے روکا نہیں جا سکتا۔ اور آزادی کے بعد کا ہندوستان، جہاں لاقانونیت ہی کا نام قانون ہے ۔ بلاشبہ اسی غلطی کا نتیجہ ہے جس کا آغاز 60 سال پہلے تمام اکابر قوم کی متفقہ منظوری سے کیا گیا تھا۔ مہاتما گاندھی نے 1947 سے پہلے برٹش راج کو ختم کرنے کے لیے تحریک چلائی تو سارا ہندوستان ان کے ساتھ ہو گیا۔ وہ ملک کے ہیرو بن گئے، مگر اسی مہاتما گاندھی نے 1947 کے بعد نفسانی راج کو ختم کرنے کی مہم شروع کی تو انھیں آزاد ہندوستان کے عین قلب میں گولی مار کر ختم کر دیا گیا۔ احتساب غیر کے عنوان پر لیڈر بننا کتنا آسان ہے اور احتساب خویش کے عنوان پر لیڈر بننا کتنا مشکل۔ تعمیر قوم کی ضرورت 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کا قتل ہوا تو اس وقت میں اعظم گڑھ میں تھا۔ اگلے دن شہریوں کی طرف سے ایک جلسہ ہوا جس میں مختلف لوگوں نے تقریریں کیں ۔ مقامی ایس کے پی کالج کے ہندو پرنسپل نے اس موقع پر جو تقریر کی تھی وہ اب تک مجھے یاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کے واقعہ پر مختلف اخبارات نے اپنے اپنے انداز میں سرخی لگائی ہے۔ مگر مجھے امرت بازار پتریکا کی سرخی سب سے زیادہ پسند آئی جو اس طرح تھی: Gandhi sacrificed by fanaticism

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page