تعمیر کی طرف
Urdu book, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
ہٹلر کو عوامی تائید ملی۔ اور اس کی پارٹی جرمنی کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی: دوسری مثال ایک طرف ہٹلر کی یہ تاریخ ہے۔ دوسری طرف اسی یورپ میں برطانیہ کی ایک تاریخ ہے۔ برطانیہ میں اس کے بالکل برعکس انداز میں ایک ”پارٹی“ بنی۔ جو عام طور پر فبین سوسائٹی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس کا طریقہ فکر اور اس کا انداز اس سے مختلف تھا جو ہٹلر کا اور اس کی نیشنل سوشلست ( نازی ) پارٹی کا تھا۔ فیبین سوسائٹی برطانیہ میں کبھی عوامی مقبولیت حاصل نہ کر سکی مگر اس نے برطانیہ کے لیے جو کام کیا وہ نازی پارٹی کے مقابلہ میں ہزاروں گنا زیادہ اہم تھا۔ فیبین سوسائٹی لندن میں 1883 میں قائم ہوئی ۔ اس کا مقصد سرمایہ دارانہ نظام کی برائیوں کو دور کرنا تھا۔ اس سوسائٹی میں ابتداء جو لوگ شریک ہوئے ان میں سے ایک جارج برنارڈ شاہ (1950-1856) تھا ۔ برنارڈ شاہ اپنے اندر عوام پسند تقریر کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ چنانچہ اس کی تقریبوں نے اس تحریک کے گرد ایک بھیڑ جمع کردی۔ نوجوان برنارڈ شاہ نے اس کے بعد عوامی مظاہرہ کا منصوبہ بنایا اور اپنے ساتھیوں کو لے کر ایک جلوس نکالا۔ اس جلوس میں زیادہ تر درمیانی طبقہ کے لوگ شامل تھے ۔ یہ لوگ جب مارچ کرتے ہوئے لندن کے ان علاقوں میں پہنچے جہاں بڑے بڑے دولت مند رہتے تھے تو ان کے کچھ افراد تشدد پر اتر آئے اور توڑ پھوڑ کرنے لگے۔ اس پہلے تجربہ کے بعد ہی فیبین سوسائٹی کے رہنما جلوس اور مظاہرہ کے سخت مخالف ہو

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader