Urdu book · تعمیر کی طرف

دوسری مثال

Urdu book, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

گئے انھوں نے کہا کہ عوام کو ’’پر امن مظاہرہ‘‘ کا پابند رکھنا انتہائی حد تک مشکل ہے۔ اس لیے ہم اپنی اصلاحی جدوجہد کو مظاہرہ کے بغیر چلائیں گے۔ اس کے بعد فبیین سوسائٹی پریس، اجتماعات، علمی ریسرچ وغیرہ جیسے غیر مظاہراتی طریقوں کی پابندرہ کر کام کرنے لگی۔ فبیین سوسائٹی نے تدریجی طریقہ کار کی ناگزیر یت (Ineviableness of gradualism) پر زور دیا۔ اس تحریک کے لوگ سوشلزم کو مانتے تھے مگر وہ ارتقائی سوشلزم کا عقیدہ رکھتے تھے نہ کہ انقلابی سوشلزم کا: The Fabians put their faith in evolutionary socialism غیر مظاہراتی طریق عمل اختیار کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ موجودہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔ اس کام میں اپنے آپ کو روکنا پڑتا ہے۔ توسیع کے بجائے استحکام پر قانع ہونا پڑتا ہے۔ شہرت اور مقبولیت کے مواقع ہوتے ہوئے اپنے آپ کو گمنامی میں دفن کرنے کے لیے راضی ہونا پڑتا ہے۔ چنانچہ فبیین سوسائٹی کے ساتھ یہ سب کچھ پیش آیا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ فبیین سوسائٹی نے برطانیہ میں ایک زبردست تاریخ بنائی۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ برطانی عظمت کو قائم کرنے کے لیے اس کے رہنماؤں کو اپنی ذاتی عظمت سے دست بردار ہو جانا پڑا۔ اپنے معتدل طرزِ فکر اور اپنے غیر عوامی طریق کار کی فبیین سوسائٹی کو یہ قیمت دینی پڑی کہ وہ کبھی برطانیہ کی مقبول عام تحریک نہ بن سکی۔ 1946 کا زمانہ اس کا عروج کا زمانہ شمار کیا جاتا ہے۔ مگر اس عروج کے زمانہ میں بھی فبیین سوسائٹی کے ممبروں کی تعداد 8400 سے زیادہ نہ تھی۔ وہ ہمیشہ ’’خواص‘‘ کی تحریک شمار کی جاتی رہی۔ تاریخ بتاتی ہے کہ فبیین سوسائٹی نے اپنی خاموش فکری سرگرمیوں کے ذریعہ برطانیہ کے ذہنی طبقہ پر گہرا اثر ڈالا۔ ملک کی عام آبادی میں اس کے ارکان کی تعداد اگر چہ ایک فی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page