Urdu book · تعمیر کی طرف

دوسری مثال

Urdu book, p. 22

By Maulana Wahiduddin Khan

صد سے زیادہ نہ تھی۔ مگر اعلیٰ ترین اذہان کی قابلِ لحاظ تعداد اس سے متاثر ہوگئی۔ چنانچہ اس کے ممبروں کی فہرست میں جارج برنارڈ شاہ، سڈنی ویب اور کلیمنٹ اٹلی جیسے لوگوں کے نام شامل ہیں۔ فِیبین سوسائٹی کے ارکان اگلے مرحلہ میں برطانیہ کی لیبر پارٹی میں شریک ہو گئے ۔ یہ لوگ لیبر پارٹی میں اس حد تک دخیل ہوئے کہ وہ اس کا دماغ بن گئے ۔ چنانچہ 1945 کے انتخابات میں لیبر پارٹی برطانیہ میں برسرِ اقتدار آئی تو اس کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی نصف تعداد وہ تھی جو فِیبین سوسائٹی سے تعلق رکھتی تھی۔ پارٹی کے لیڈر کلیمنٹ اٹلی بھی اس کے ایک ممبر تھے ۔ فِیبین سوسائٹی ملک کی مجموعی آبادی میں بمشکل ایک فی صد تھی مگر حکمراں پارٹی میں اس کی تعداد پچاس فی صد تک پہنچ گئی ۔ 1945 سے پہلے برطانیہ میں سرونسٹن چرچل کی پارٹی برسرِ اقتدار تھی ۔ اس وقت برطانیہ کے نو آبادیاتی مقبوضات میں آزادی کی تحریکیں چل رہی تھیں ۔ بظاہر برطانیہ کی طاقت ان تحریکوں کو دبانے میں ناکام ثابت ہو رہی تھی ۔ مگر چرچل نے برطانی مقبوضات کو آزاد کرنے کا مطالبہ بے نیازانہ طور پر رد کر دیا۔ انھوں نے پارلیمنٹ میں اپنی تاریخی تقریر میں کہا تھا کہ وہ ملکِ معظم کے وزیرِ اعظم اس لیے نہیں بنے ہیں کہ سلطنتِ برطانیہ کے خاتمہ کی تقریب کی صدارت کریں: He had not become His Majesty's first minister to preside over the liquidation of His Majesty's empire. ونسٹن چرچل کی پالیسی برطانیہ کو اسی قسم کے انجام کی طرف لے جانے والی تھی جہاں ہٹلر نے جرمنی کو پہنچایا تھا۔ یعنی اپنے مقبوضہ ممالک سے پر تشدد جنگ اور بالآخر ظلم کا ٹائٹل لے کر ان کی آزادی پر راضی ہونا۔ مگر 1945 میں جب لیبر پارٹی برسرِ اقتدار آئی تو اس نے اپنے فِیبین ممبروں کے زیر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page