Urdu book · تعمیر کی طرف

حیاتیاتی اخوت

Urdu book, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

تحقیقات نے بتایا ہے کہ وہ تمام ظاہری فرق جن کی بنیاد پر نسلی اختلاف یا اونچی نسل اور نیچی نسل کے نظریات بنائے گئے تھے، وہ محض وقتی اور سطحی تھے۔ مثال کے طور پر جلد کا رنگ محض آب و ہوا سے مطابقت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ افریقہ میں کالا رنگ سورج سے بچاؤ کے لیے، یورپ میں سفید الٹرا وائلٹ شعاعوں کو جذب کرنے کے لیے جو کہ وٹامن ڈی کی پیدائش میں مددگار ہے۔ جلد کا رنگ صرف چند ہزار سال کے عمل سے بدل جاتا ہے: Skin color, for instance is a minor adaptation to climate.. Black in Africa for protection from the sun, White in Europe to absorb ultraviolet radiation that helps produce vitamin D. It takes only a few thousand years of evolution for skin colour to change (p.42). سائنس دانوں نے اپنے نتائج تحقیق کے مطابق اعلان کیا ہے کہ تمام بچوں کے ڈی این اے آخر کار ایک عورت تک جا پہو نچتے ہیں۔ پہلی نظر میں یہ ناقابلِ قیاس دکھائی دے سکتا ہے کہ تمام انسانوں کا حیاتیاتی ذریعہ ایک واحد عورت تھی۔ مگر یہ قانونِ اتفاق کے تحت حاصل ہونے والا ایک نہایت ثابت شدہ نتیجہ ہے: All the babies 'DNA could be traced back, ultimately to one woman... At first glance it may seem inconceivable that the source of all mitochondrial DNA was a single woman, but it's a well established out come of the laws of probability (p. 42). برکلے کے حیاتیاتی سائنس دانوں (geneticists) کی مذکورہ ٹیم کے علاوہ ایموری یونیورسٹی (Emory University) کی ٹیم نے بھی اس سلسلہ میں کام کیا ہے۔ اس ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈگلس (Douglas Wallace) تھے۔ اس ٹیم نے مزید یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ پہلی خاتون (حوا) ممکن ہے ایشیا کے کسی حصہ میں رہتی ہو: Eve might have lived in Asia (p.42)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page