Urdu book · تعمیر کی طرف

اصلاح کی طرف

Urdu book, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ کیا چیز ہے جو ایک اچھا سماج بناتی ہے۔ میں کچھ متعین معیاروں میں عقیدہ رکھتا ہوں۔ آپ ان کو اخلاقی معیار کہہ سکتے ہیں۔ وہ ہر شخص اور ہر سماجی گروہ کے لیے اہم ہیں۔ اور اگر وہ باقی نہ رہیں تو میرا خیال ہے کہ آپ نے جو بھی مادی ترقی حاصل کی ہو وہ بے قیمت ہو کر رہ جائے گی۔ اس اخلاقی معیار کو کس طرح حاصل کیا جائے، اس کا جواب مجھے نہیں معلوم۔ ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم کی ایک تقریر اخبارات میں حسب ذیل الفاظ میں آئی ہے: وزیر اعظم راجیو گاندھی نے کہا کہ کارخانے اور بند بنانا بے فائدہ ہے اگر انسانوں کے اندر اچھی خصوصیات نہ ہوں۔ مثلاً ملک میں بجلی اور زراعت کی ترقی کے لیے ہمیں ایک ڈیم بنانا ہے۔ اب ایک ضرورت یہ ہے کہ ملک آزاد ہوتا کہ وہ کسی خارجی دباؤ کے بغیر خود اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کر سکے۔ یہ ضرورت ملک کی سیاسی آزادی سے پوری ہو جائے گی۔ دوسری ضرورت یہ ہے کہ ہمارے پاس اس کی تعمیر کے لیے ضروری ٹکنالوجی موجود ہو۔ یہ ضرورت ہمارے وہ ٹکنیکل ماہرین پوری کر دیں گے جو انجینئرنگ کالجوں سے ڈگری لے کر نکل رہے ہیں۔ مگر اچھے ڈیم کی تیاری کے لیے صرف یہی دو چیزیں کافی نہیں۔ اسی کے ساتھ ایک تیسری چیز بھی ہے جو لازمی طور پر ضروری ہے، اور وہ ہے دیانت داری (honesty) اگر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page