Urdu book · تعمیر کی طرف

تعمیر کی طرف

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

کریں ۔ قومی تعمیر کے سلسلہ میں یہ بہت بنیادی بات ہے ۔ اس اصلاحی کام میں ہمارا سفر ذہنی تعمیر (mind building) سے شروع ہونا چاہیے نہ کہ سیاسی ڈھانچے کے خلاف مظاہرہ اور ایجی ٹیشن سے ، اس مہم میں ہمارا نشانہ انسان کو بدلنا ہے نہ کہ حکمرانوں کو بدلنا ۔ اخلاقی بیداری کا لفظ یہاں میں کسی محدود معنی میں نہیں بول رہا ہوں ، بلکہ وسیع معنی میں بول رہا ہوں ۔ اس سے میری مراد خاص طور پر وہ چیز پیدا کرنے سے ہے جس کو دوسرے لفظوں میں تعمیری سوچ (constructive thinking) کہا جاسکتا ہے ۔ یعنی رد عمل کا طریقہ چھوڑ کر مثبت طریقہ کا پابند ہونا ۔ مسائل کو لڑے بغیر حل کرنے کی کوشش کرنا ۔ دوسروں سے ٹکراؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سفر طے کرنا ۔ ممکن چیز (possible) سے اپنا عمل شروع کرنا نہ کہ اس چیز سے جو ناممکن (impossible) ہے ۔ یہی اصلاح کا حقیقی طریقہ ہے ۔ اس کے سوا جو طریقے ہیں ، وہ سب کھونے کے طریقے ہیں ، وہ پانے کے طریقے نہیں ۔ جاگ یا اویرنس پیدا کرنے کا کام اسی وقت مفید ہوسکتا ہے جب کہ وہ تعمیری انداز میں ہو ۔ یعنی اس کا رخ اپنی طرف ہو نہ کہ دوسروں کی طرف ۔ دوسروں سے مانگ کرنے کے بجائے اپنے آپ کو دیکھا جائے ۔ اپنے حقوق سے زیادہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس ابھارا جائے ۔ لوگوں کے اندر جذباتی انداز فکر (emotional approach) ختم کیا جائے اور ان کے اندر عقلی انداز فکر (rational appraoch) پیدا کرنے کی کوشش کی جائے ۔ یہ ذہن بنایا جائے کہ لوگ معاملہ کو دوسرے کے اوپر نہ ڈالیں بلکہ اس کی ذمہ داری خود قبول کریں ۔ جہاں معاملہ ایک سے زیادہ آدمیوں کا ہو وہاں ذمہ داری خود قبول کرنے سے مسئلہ حل ہوتا ہے ، دوسروں کے اوپر ڈالنے سے کبھی مسئلہ ختم نہیں ہوسکتا ۔ اویرنس پیدا کرنے کا یہ کام مجاریٹی اور مائناریٹی کمیونٹی دونوں کے درمیان کرنا ہے ۔ دونوں کے اندر یہ سوچ ابھارنا ہے کہ وہ دوسروں کو الزام دینے کا طریقہ چھوڑیں اور اپنے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page