Urdu book · تربیتِ اولاد

تربیتِ اولاد

Urdu book, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

تیار شدہ آڈیو اور ویڈیو دیکھیں اور سنیں۔ یہ تمام آڈیو اور ویڈیو ہماری ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) پر دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ دہلی میں ہونے والا ہمارا ہفتے وار لکچر کا پروگرام پابندی کے ساتھ سنیں، جو کہ ہر اتوار کی صبح کو ساڑھے دس بجے (IST) شروع ہوتا ہے۔ اس پروگرام کو سی پی ایس انٹرنیشنل کے آفیشل فیس بک پیج (www.fb.com/maulanawkhan) پرلائیو دیکھا جا سکتا ہے۔ 4۔ یہ لازمی نوعیت کا ابتدائی پروگرام ہے۔ جو والدین اپنے بچوں کی اصلاح وتربیت کے خواہشمند ہوں، اُن کو اسے اختیار کرنا چاہیے۔ اگر وہ اس کو اختیار نہ کریں تو کوئی بھی جادوئی تدبیر بچوں کی اصلاح کے لیے کارآمد نہیں ہوسکتی۔ گھر کا ماحول ایک تعلیم یافتہ مسلمان سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے نہایت خوشی کے ساتھ بتایا کہ ان کا معمول ہے کہ وہ روزانہ صبح کو اپنے گھر والوں کو ایک جگہ بٹھاتے ہیں، اور کسی دینی کتاب کا ایک حصہ پڑھ کر ان کو سناتے ہیں۔ مجھے بہت سے لوگوں کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ اس طریقے کو اپنائے ہوئے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کر کے وہ اپنا دینی فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ یہ طریقہ بلاشبہ انسان کے بارے میں کمتر اندازہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انسان اس طرح کی رسمی باتوں سے اپنا ذہن نہیں بدلتا۔ لیکن اس طرح گھر والوں کو دینی کتاب پڑھ کر سنانا اصل ذمہ داری کا صرف نصف ثانی ہے۔ اصل ذمہ داری کی نسبت سے نصف اول یہ ہے کہ گھر کے اندر موافق دین ماحول بنایا جائے۔ اگر گھر کے اندر موافق ماحول نہ ہو تو اس طرح کتاب پڑھ کر سنانے سے مطلوب نتیجہ حاصل نہ ہوگا۔ لوگوں کا حال یہ ہے کہ ان کے گھر میں پوری طرح دنیا دارانہ ماحول ہوتا ہے۔ گھر کے اندر دوسروں کے خلاف شکایت کی باتیں ہوتی ہیں۔ گھر کے اندر منفی خبروں کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page