Urdu book · تاریخ کا سبق

حقیقی جدوجہد کیا ہے

Urdu book, p. 103

By Maulana Wahiduddin Khan

حقیقی جدوجہد کیا ہے جدوجہد نام ہے اپنے آپ کو خدا کے منصوبے میں شامل کرنے کا۔ ہندوستان میں مغربی قوموں کے لیے داخلہ کا راستہ سب سے پہلے واسکوڈی گاما (1460-1524) نے پیدا کیا۔ اس کے بعد پرتگالی اور فرانسیسی قومیں اس ملک کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں۔ آخر میں انگریز آئے اور ڈیڑھ سو برس کے اندر انھوں نے پورے برصغیر پر قبضہ کر لیا۔ ہند، پاکستان، بنگلہ دیش، سیلون، برما، تبت، نیپال، سب انگریز کے جھنڈے کے نیچے آگئے ۔ ہندوستان پر اپنے قبضہ کو دائمی بنانے کے لیے انھوں نے نہر سوئز پر قبضہ کیا اور اس کے بیشتر حصے مہنگی قیمت پر خرید لیے۔ انگریزوں نے نہ صرف ہندوستان کی سیاست اور معیشت پر قبضہ کیا، بلکہ یہاں کی سرکاری زبان بدل دی ۔ تعلیمی نظام ایسا بنایا جس سے ایسی نسل پیدا ہو جو لارڈ میکالے کے الفاظ میں ”پیدائش کے اعتبار سے ہندوستانی اور خیالات کے اعتبار سے انگریز ہو۔“ عیسائی مشنریوں نے حکومت کی مدد سے مسلح ہو کر پورے ملک کو عیسائی بنانے کا کام شروع کر دیا۔ اس طرح ایک ایسی حکومت جس کی وسعت اتنی زیادہ تھی کہ ”اس کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔ اپنے تمام وسائل اور تہذیبی طاقت کے ساتھ ملک کے اوپر چھا گئی اور اپنے اقتدار کو مستقل بنانے کے لیے وہ سب کچھ کیا جو اس مادی دنیا میں اور وہ بھی آج کے ترقی یافتہ دور میں کوئی کر سکتا ہے۔ مگر اگست 1947 کا انقلاب بتاتا ہے کہ بات وہیں ختم نہیں ہو جاتی جہاں کوئی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page