Urdu book · تاریخ کا سبق

پیچھے ہٹنا سب سے بڑا اقدام

Urdu book, p. 28

By Maulana Wahiduddin Khan

کی طاقت نہ رکھتا ہو اس سے اسلام کا کم سے کم مطالبہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو سیاست کے میدان میں داخل نہ کرے۔ کامیاب اقدام وہی کر سکتا ہے جو کامیاب پسپائی کا راز جانتا ہو ، پیچھے ہٹنا بزدلی نہیں حکمت عملی ہے۔ اقتدار سے نہ ٹکرانا ظلم کو برداشت کرنا نہیں بلکہ ظلم کو جڑ سے مٹانے کی طاقت فراہم کرنا ہے ۔ سیاست کو ترک کرنا سیاسی خودکشی نہیں، بلکہ معاشرہ کے دیگر عوامل کو بروئے کار آنے کا موقع دینا ہے ۔ احتجاج سے گریز کرنا مسئلہ سے صرف نظر کرنا نہیں، بلکہ اپنی قوتوں کو مثبت تعمیر کی راہ میں لگانا ہے ۔ جو شخص فوری رد عمل کے تحت سیاست کے میدان میں کود پڑتا ہے اس سے زیادہ سیاست سے ناواقف اور کوئی نہیں۔ ☆☆☆ " تاریخ انسانی عمل کا ریکارڈ ہے۔ لیکن تاریخ کو اگر افسانہ بنا دیا جائے تو وہ ایک ایسا ذہنی کارخانہ بن جاتی ہے، جس میں صرف خوش فہمی کی مہلک گولیاں تیار ہوتی ہوں۔"

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page