Urdu book · تاریخ کا سبق

ہماری زندگی کا ایک درد ناک پہلو

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

ہماری زندگی کا ایک درد ناک پہلو سابق وزیر اعظم ملائیشیا تنکو عبد الرحمن (1903-1990) نے بتایا کہ ملائیشیا میں جو غیر مسلم آباد ہیں، وہ اسلام کے بارے میں جاننے کے بہت شائق ہیں، مگر مسلمانوں کو اس سے کوئی دل چسپی نہیں کہ ان کو اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ البتہ الیکشن کے موقع پر غلط قسم کی سیاست بازی کے ذریعہ وہ غیر مسلموں کو اسلام سے کچھ متنفر کر دیتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی جماعت ”پرکم“ کی کوششوں سے ملائیشیا میں تقریباً 30 ہزار اور صباح میں ایک لاکھ آدمی اسلام قبول کر چکے ہیں۔ سراوک میں ہر دن لوگ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ مگر مسلمان ان کو اپنے معاشرہ میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حتیٰ کہ بعض لوگ ان نومسلموں سے مصافحہ تک نہیں کرتے۔ کیونکہ ان کے خیال کے مطابق ”ان کے ہاتھ سور کی چربی سے گندے ہو چکے ہیں“۔ تنکو عبدالرحمن لکھتے ہیں: Today I am fighting a lone battle to get these Muslim converts accepted into the Malay community. ان نومسلموں کو ملایا کے مسلم معاشرہ میں شامل کرنے کے لیے میں ایک تنہا جنگ لڑ رہا ہوں ۔(اسلامک ہرالڈ، کوالالمپور، دسمبر 1975) تنکو عبدالرحمن اپنی سیاسی زندگی کے زمانہ میں ملائیشیا کی مقبول ترین شخصیت تھے۔ مگر جب انھوں نے سیاست کی ہنگامی زندگی کو چھوڑ کر تعمیری کام کرنا چاہا تو اب وہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page