Urdu book · تاریخ کا سبق

ہماری زندگی کا ایک درد ناک پہلو

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

محسوس کرتے ہیں کہ وہ تنہا ہیں۔ ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں۔ یہی موجودہ زمانہ میں ساری دنیا کے مسلمانوں کا حال ہے۔ وہ کسی قائد کا ساتھ صرف اس وقت دیتے ہیں جب کہ وہ ان کو جذباتی سیاست کی شراب پلا رہا ہو۔ خاموش کام کرنے والوں کا ساتھ دینے کا ان کے اندر حوصلہ نہیں۔ اس مشکل کا واحد حل یہ ہے کہ ہمارے درمیان کچھ قائد ایسے نکلیں ، جو عزت و شہرت کی قربانی پر اپنے آپ کو خاموش تعمیری کاموں میں لگا دیں۔ جب قائدین کی ایک نسل اس طرح اپنے آپ کو گم نامی کے قبرستان میں دفن کر چکی ہوگی ، اس کے بعد ہی ممکن ہے کہ ملت کو حقیقی معنوں میں دنیا کے اندر عزت و سر بلندی کا مقام حاصل ہو۔ اگر ہمارے قائدین شہرت و عزت کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہوں اور عوام کو تعمیری کام کا وعظ سنائیں ، تو یہ کام کبھی انجام نہیں پاسکتا۔ بد قسمتی یہ ہے کہ تنکو عبد الرحمن جیسے تعمیری کام کا ذوق رکھنے والے ہمارے یہاں صرف استثنا کا درجہ رکھتے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page