Urdu book · تاریخ کا سبق

اقدام سے پہلے تحقیق ضروری

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

اقدام سے پہلے تحقیق ضروری عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ 24ھ میں خلیفہ منتخب ہوئے اور 35ھ میں آپ کو شہید کر دیا گیا جب کہ آپ کی عمر 82 سال تھی۔ امام مسلم عائشہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے مکان میں لیٹے ہوئے تھے۔ آپ کی پنڈلیاں کھلی ہوئی تھیں۔ اتنے میں ابوبکر آئے، آپ اسی حال میں لیٹے رہے اور باتیں کیں۔ پھر عمر آئے ۔ آپ اب بھی اسی طرح لیٹے رہے اور باتیں کیں۔ اس کے بعد عثمان آئے۔ اب آپ اٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے کو ٹھیک کر لیا۔ جب تینوں چلے گئے تو میں نے عرض کیا۔ اے خدا کے رسول ! ابوبکر آئے آپ نہیں اٹھے۔ عمر آئے پھر بھی آپ اسی طرح رہے۔ مگر عثمان آئے تو آپ اٹھ گئے اور اپنے کپڑے کو درست کر لیا۔ آپ نے فرمایا عثمان سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔ (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2401) امام ترمذی عبدالرحمن بن خباب سے روایت کرتے ہیں کہ میں اس وقت مدینہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب کہ آپ جیش عسرہ (تبوک) کی تیاری کے لیے لوگوں کو ابھار رہے تھے۔ عثمان بن عفان کھڑے ہوئے اور کہا: ”اے خدا کے رسول ، ایک سواونٹ مع کجا وہ اور پالان کے میں خدا کے راستہ میں دیتا ہوں“۔ آپ نے پھر لوگوں کو ابھارا۔ عثمان بن عفان دوبارہ کھڑے ہوئے اور کہا، ”دوسواونٹ مع کجا وہ اور پالان کے اللہ کے راستہ میں“- آپ نے پھر لوگوں کو ابھارا۔ عثمان بن عفان تیسری بار کھڑے ہوئے اور کہا، اے خدا کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page