Urdu book · تاریخ کا سبق

دو تاریخی تجربے

Urdu book, p. 67

By Maulana Wahiduddin Khan

یہی مورخ مزید لکھتا ہے ” محمد بن قاسم کے زمانہ میں خلقت خدا کثرت سے اسلام قبول کرتی جا رہی تھی ، تبلیغ دین کی جو سچی اور صحیح کوشش اس نے چند روز میں کر کے دکھادی۔ بعد کی بڑی بڑی سلطنتیں صدیوں میں بھی نہ کر سکیں۔ اور اس نوعمر سپہ سالار نے چند روز کی حکمرانی میں جو گہرا اثر ڈال دیا تھا۔ ویسا اثر پٹھانوں اور مغلوں کی سلطنتیں پانچ سو برس میں بھی ملک پر نہیں ڈال سکیں ، سندھ کے علاوہ بقیہ ملک میں آج مسلمان تھوڑے ہیں اور ملک پر کوئی اثر نہیں رکھتے۔ بخلاف اس کے سندھ میں سب سے بڑا غلبہ مسلمانوں کو حاصل ہے اور یہ صرف عربوں اور خاصتاً محمد بن قاسم کی دین ہے “۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page