Urdu book · تاریخ کا سبق

خدا کا کلمہ ان کے حق میں پورا ہوا

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کا کلمہ ان کے حق میں پورا ہوا حضرت موسیٰ علیہ السلام (1520-1400 ق م) کی آمد سے ساڑھے تین ہزار برس پہلے یہ واقعہ ہوا کہ فلسطین اور شام کے علاقے کے کچھ عرب، جن کو ’’عماتیق‘‘ کہا جاتا تھا، مصر میں داخل ہوئے اور وہاں کے مقامی حکمرانوں کے آپس کے اختلاف سے فائدہ اٹھا کر مصر کی سلطنت پر قابض ہوگئے۔ حضرت یوسف علیہ السلام (1796-1906 ق م) جب نوجوانی کی عمر میں فلسطین سے مصر پہنچے تو اس وقت مصر پر اُن کے انھیں ہم قوموں کی حکومت تھی ۔ ایک عورت کی پیدا کردہ بعض ابتدائی مشکلات کے بعد آپ کو مصر میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ آپ ایک شان دار شخصیت کے مالک تھے اور آپ کے اندر غیر معمولی انتظامی صلاحیت تھی۔ مصری حکمرانوں کو نسلی قربت کی وجہ سے آپ کی صلاحیتوں کے اعتراف میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی ۔ آپ کے زمانہ کے عرب بادشاہ اپوفیس نے آپ کے دین کو قبول نہ کرتے ہوئے بھی حکومت کا تمام کاروبار آپ کے سپرد کر دیا۔ اس کے بعد حضرت یوسف نے اپنے والد حضرت یعقوب (اسرائیل) اور دیگر اہل خاندان کو مصر بلا لیا۔ یہ لوگ تقریباً چار سو سال تک مصر کی حکومت پر چھائے رہے۔ مصر کے آئینی حکمراں اگر چہ اب بھی مشرک عماتیق تھے، مگر حکومت پر عملاً بنی اسرائیل ہی کا قبضہ تھا۔ بنی اسرائیل ابتداء جب مصر آئے تو ان کو یہاں کی انتہائی زرخیز زمینوں میں بسایا گیا اور حکومت کے اعلیٰ ترین مناصب ان کے لیے مخصوص رہے۔ مگر یہ اکثریت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page