بے خبری
Urdu book, p. 234
By Maulana Wahiduddin Khan
مسئلہ کا حل ستمبر ۱۹۸۹ میں ایک بیرونی سفر پر تھا۔ اس سفر کے دوران میری ملاقات ایک شیعہ بزرگ محمد عباس کاظمی سے ہوئی۔ وہ دہلی میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۷ کے انقلاب میں وہ لاہور چلے گئے اب وہ ایک پاکستانی شہری کی حیثیت سے لاہور میں رہتے ہیں۔ گفتگو کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے برصغیر ہند کا ۱۹۴۷ سے پہلے کا زمانہ بھی دیکھا ہے، اور ۱۹۴۷ کے بعد کا بھی۔ یہ بتائیے کہ دونوں زمانوں میں آپ نے کیا فرق پایا۔ انھوں نے غم انگیز لہجہ میں جواب دیا۔ بس یہ فرق ہے کہ غیر منقسم ہندوستان میں ہندو اور سلمان کے درمیان جھگڑے ہوتے تھے ، اب پاکستان میں شیعہ اور سنی کے درمیان وہی جھگڑے ہو رہے ہیں (الرسالہ مارچ ۱۹۹۰ ، صفحہ ۳۲ - ۳۳ ) اسی نوعیت کا ایک شیعہ سنی جھگڑا کراچی میں ۱۴ جولائی ۱۹۹۱ کو ہوا۔ شیعہ فرقہ کا ایک جلوس سنیوں کی مسجد کے سامنے سے گزرا۔ اس پر سنیوں کو اعتراض ہوا۔ انھوں نے مطالبہ کیا Policemen in Karachi wielding lathis against Sunni Muslims who tried to block a procession by Shia Muslims outside the Karachi Mosque on Sunday. - AP/PTI

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader