Urdu book · تصویر ملت

دعوت حق کے مقابلہ میں

Urdu book, p. 280

By Maulana Wahiduddin Khan

دعوتِ حق کے مقابلہ میں مختلف ردِ عمل دعوتِ حق کے مقابلہ میں مختلف انسانوں کی طرف سے جو ردِ عمل سامنے آتا ہے، اس کو تین بڑی قسموں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔ ایک وہ لوگ جن کی فطرت زندہ ہوتی ہے۔ سچائی کو قبول کرنے کے لئے جن کے سینے کھلے ہوتے ہیں۔ تعصب، کج فہمی، مصلحت پرستی کا کوئی پردہ ان کے دل و دماغ کو گھیرے ہوئے نہیں ہوتا۔ ایسے لوگوں کے سامنے جب سچائی آتی ہے تو وہ ان کو بالکل اپنے دل کی بات نظر آنے لگتی ہے۔ وہ بے اختیار اس کی طرف کھنچ اٹھتے ہیں۔ ان کی طرف سے فی الفور سچائی کی آواز کو مثبت جواب دیا جاتا ہے۔ وہ اتنی جلد اس کی حقیقت کو پالیتے ہیں اور اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں جیسے وہ پہلے ہی سے اس کے انتظار میں تھے : یکاد زيتها يضيئ ولو لم تمسسه نار (نور) قریب ہے کہ اس کا تیل روشن ہو جائے اگرچہ اس میں آگ نہ لگی ہو دوسرے لوگ وہ ہیں جن کی نفسیاتی پیچیدگیاں ان کو ابتدائی مرحلہ میں حق کو سمجھنے نہیں دیتیں۔ وہ اس کو "حق کا مسئلہ" نہیں سمجھتے۔ اپنی ضد اور ٹیڑھ کی وجہ سے حق کی آواز کو عجیب و غریب روپ میں دکھائی دیتی ہے۔ وہ اس کے مخالف بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ حتیٰ کہ اس کو کچل دینا چاہتے ہیں۔ تاہم وہ وقت آتا ہے جب کہ ان کی فطرت ان کی ضد پر غالب آتی ہے۔ سچائی کے خلاف اپنے دلائل کا بے وزن ہونا ان پر کھل جاتا ہے۔ ان کی اندرونی آواز بول پڑتی ہے کہ وہ سراسر غلطی پر تھے ، اور بات وہی صحیح ہے جو حق کے داعی کی طرف سے کہی جارہی تھی۔ اس وقت وہ تحفظ ذہنی اور مصلحت پرستی کے تمام باہلے آثار کر سچائی کا اعتراف کر لیتے ہیں (اور پکار اٹھتے ہیں کہ یہ حق ہے : قالت امرات العزن مزالان حصحص الحق (يوسف) وزیر مصر کی عورت نے کہا : اب کھل گئی سچی بات تیسرا گروہ وہ ہے تو سچائی کی آواز پر اندھے بہرے کی طرح ٹوٹ پڑتا ہے۔ اس کا مصلحت پرستانہ ذہن ، اس کی متعصبانہ نفسیات اور اس کی بڑھی ہوئی انانیت اس کے مزاج کو اتنا زیادہ بگاڑ دیتے ہیں کہ حق بات اپنی سیدھی اور صاف شکل میں اس کے ذہن کے خانہ میں نہیں بیٹھتی۔ وہ ہر بات کا الٹا مطلب نکالتا ہے۔ اور ہر دلیل کو رد کرنے کے لئے کچھ دل فریب الفاظ تلاش کر لیتا ہے۔ اس کا یہ مزاج اتنا پختہ ہو چکا ہوتا ہے کہ ابتداءً اگر وہ غلط فہمی کی وجہ سے حق کی طرف نہ بڑھا ہو تو بعد کو اس کی نوعیت واضح ہو جانے پر بھی اس کو قبولیت کی توفیق نہیں ہوتی۔ شعوری یا غیر شعوری طور پر یہ سوال اس کے لئے رکاوٹ بن جاتا ہے کہ اگر میں نے اعتراف کر لیا تو میرا وقار باقی نہیں رہے گا : واذا قيل له اتق الله اخذته العزة بالائم (بقره) اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر تو اس کا غرور اس کو گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے۔ اللہ کے یہاں سب سے افضل وہ لوگ ہیں جو حق کے اعلان کو سنتے ہی اس کی طرف دوڑ پڑیں۔ اسی طرح وہ لوگ بھی اللہ کی رحمت میں حصہ دار ہوں گے جو ابتدائی رکاوٹ کے بعد اس کی آواز کو پہچان لیں، اور اس کے آگے جھک جائیں۔ باقی وہ جو اپنی برتری کی خاطر حق کی پکار کو نہ مانیں وہ اللہ کے نزدیک جانور ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ بدتر۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page