Urdu book · تزکیہ نفس

تزکیہ نفس

Urdu book, p. 9

By Maulana Wahiduddin Khan

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ وقتی نوعیت کا تربیتی کورس (training course) تزکیہ کا ذریعہ ہے، یعنی جس طرح مدرسے میں ایک متعین اور محدود کورس کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کی جاتی ہے، اُسی طرح تزکیہ بھی ایک محدود مدت میں ایک متعین کورس کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ تزکیہ کی تصغیر (underestimation) ہے۔ تزکیہ ایک مسلسل ذہنی عمل کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، نہ کہ کسی قسم کے وقتی کورس کے ذریعے ۔ تزکیہ کے لیے ایک بیدار ذہن (awakened mind) درکار ہے۔ تزکیہ ایک اضافہ پذیر عمل ہے، وہ کسی جامد قسم کی مشق (excercise) کا نتیجہ نہیں۔ ڈی کنڈیشننگ کا عمل تزکیہ ایک مسلسل عمل ہے۔ وہ ہر صبح وشام جاری رہتا ہے۔ اس معاملے کو حدیث میں ایک مثال کے ذریعے اس طرح بتایا گیا ہے: إِنّ هذه القلوب تصدأ كما يصدأ الحديد إذا أصابه الماء ۔ قيل: يا رسول الله، وما جلاؤها۔ قال : كثرة ذكر الموت، وتلاوة القرآن (البيهقى ، بحواله مشكاة المصابيح ، رقم الحديث : 2168 ) یعنی دلوں میں زنگ لگتا ہے، جیسے کہ لوہے میں زنگ لگتا ہے جب کہ اس پر پانی پڑ جائے ۔ پوچھا گیا کہ اے خدا کے رسول ، اس کو صاف کرنے کا طریقہ کیا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ موت کو بہت زیادہ یاد کرنا اور قرآن کا مطالعہ کرنا ۔ اس حدیثِ رسول میں تمثیل کے ذریعے ایک نفسیاتی حقیقت کو بتایا گیا ہے، وہ یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page