Urdu book · علما اور دینی مدارس

ناکامی کا سبب

Urdu book, p. 99

By Maulana Wahiduddin Khan

ناکامی کا سبب ہندوستان کے مسلمانوں نے 1857 میں انگریزوں سے جنگ کی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو مکمل شکست ہوئی۔ 1860 میں ہندوستان کے مسلمانوں نے جان لیا کہ انگریزوں کی سلطنت ہندوستان میں ایک مسلمہ امر بن چکی ہے۔ اس وقت ہندوستان کے مسلم علما کا پہلا ردِّ عمل کیا ہوا۔ یہ کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو انگریزی تہذیب اور انگریزی تعلیم سے بچایا جائے ۔ اس کے تحت ملک میں کثرت سے عربی مدارس قائم کیے گئے ۔ یہ ردّ عمل کی بڑی عجیب مثال ہے۔ انگریزوں کے مقابل میں شکست کا اصل ردّ عمل یہ ہونا چاہیے تھا کہ مسلم علما میں یہ ذہن ابھرے کہ انگریزوں کے پاس وہ کون سی طاقت ہے کہ وہ باہر سے آ کر ملک میں قابض ہو گئے ہیں۔ اور پھر ان کی طاقت کو جان کر اس کو حاصل کیا جائے اور پھر ان کے خلاف زیادہ مؤثر انداز میں اقدام کیا جائے۔ صلیبی جنگوں میں شکست کے بعد عیسائیوں میں یہ ذہن ابھرا تھا کہ مسلمانوں کی طاقت کے راز کو جانیں۔ انہوں نے تیزی سے عربی زبان سیکھی اور مسلمانوں کے علوم کا لاطینی زبان میں ترجمہ کیا۔ مگر جب تاریخ بدلی اور دور جدید میں مسلمانوں کو مسیحی اقوام کے مقابلہ میں شکست ہوئی تو مسلمان یہ نہ سوچ سکے کہ وہ مسیحی قوموں کی طاقت کے راز کو جانیں اور اپنے آپ کو اس کے اعتبار سے کریں۔ وہ صرف تحفظ کی نفسیات میں بند ہو کر رہ گئے۔ (ڈائری ، 17 اگست 1984) دعوتی ذہن انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا میں قرآن (Quran) پر مفصل مقالہ ہے۔ اس کے آخر میں قرآنی تراجم کی تفصیل ہے۔ عجیب بات ہے کہ فارسی ، ترکی اور اردو میں تو مسلمانوں نے قرآن کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page