دارالعلوم دیوبند کا سفر
Urdu book, p. 182
By Maulana Wahiduddin Khan
اہمیت کیا ہے۔ ادب کیا چیز ہے اور موجودہ زمانہ میں ادب نے کیا ہیئت اختیار کی ہے اور یہ کہ موجودہ زمانہ میں اسلام کی خدمت کے لیے کس قسم کے ادب کی ضرورت ہے۔ اوپر کے درجات کے منتخب طلبہ کا ایک اجتماع ہوا جس میں تقریباً پچاس طلبہ شریک ہوئے اس موقع پر میں نے یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ موجودہ زمانہ میں مادّیت نے ایسے سوالات کو جنم دیا ہے جنہوں نے اسے خود فکری تضاد میں مبتلا کر دیا ہے، اور اب ایک نیا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ دین کی دعوت کے ذریعہ انسان کو مادہ پرستی سے آخرت پسندی کی طرف لایا جائے۔ شام کو سجاد لائبریری کے زیر اہتمام دیوبند کی جامع مسجد میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں مجھے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر میں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ موجودہ زمانہ میں کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں اور بدلے ہوئے حالات کے لحاظ سے ہمیں کیا طریق کار اختیار کرنا چاہیے۔ جمعیۃ علما دیوبند کے دفتر میں ایک نشست ہوئی جس میں مقامی جمعیت کے لوگ شریک ہوئے، اس موقع پر میں نے علما ہند کی تاریخ اور نئے حالات میں اس کی اہمیت کی وضاحت کی۔ ستمبر کی 15 تاریخ کو صبح میں طلبہ کی ایک نشست ہوئی، جس میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ ایک شخص عربی مدرسہ سے فارغ ہو کر جب عملی زندگی میں قدم رکھتا ہے تو موجودہ حالات میں وہ کن مسائل سے دوچار ہوتا ہے اور ان کا حل کیا ہے۔ ان اجتماعات کے علاوہ دیوبند کے چند روزہ قیام میں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں رہیں، اور مختلف دینی، علمی اور ملکی موضوعات پر تبادلہ خیال جاری رہا ہے۔ ملت کی تعمیر نو کے لیے اس وقت ہمیں جو کام کرنے ہیں، ان میں سے ایک نوعیت کے کام تو وہ ہیں جو عمومی سطح پر درکار ہیں۔ مثلاً دینی تعلیم، مسلمانوں کی اجتماعی رہنمائی، مسلمانوں کے اندر ایمان اور عمل صالح پیدا کرنا، جدید ضروریات کے مطابق اسلامی لٹریچر تیار کرنا، وغیرہ۔ ان کاموں کے لیے ہمارے یہاں بہت سے ادارے اور جماعتیں سرگرم عمل ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader