سوال و جواب
Urdu book, p. 352
By Maulana Wahiduddin Khan
سوال سماجی سطح پر ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کا فکری رجحان کیا رہا ہے؟ جواب سماجی مسائل کے بارے میں مدارس اسلامیہ کا بظاہر کوئی فکری رول براہ راست طور پر نہیں ہے۔ اس کا کوئی واضح ثبوت نہیں کہ مدارس اسلامیہ کے سامنے شعوری طور پر سماجی فلاح کا کوئی نقشہ موجود تھا۔ تاہم اس سلسلہ میں بالواسطہ طور پر ان کی خدمات کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔ مثلاً فتاویٰ کے ذریعہ رہنمائی، مساجد میں خطباتِ جمعہ، عوامی جلسہ میں خطاب، مختلف تقریبات کے دوران اساتذہ اور طلبہ کا عوام سے انٹرایکشن، شادی بیاہ جیسی رسموں میں شرکت کے دوران وعظ و نصیحت اور رسالوں کے ذریعہ تعلیم و نصیحت ، وغیرہ۔ سماجی اعتبار سے ایک مستقل کام سوشل سروس ہے۔ مگر مدارس میں غالباً سوشل سروس کا کوئی باقاعدہ تصور موجود نہیں۔ (الرساله، جون 2004) سوال اب تک ہندوستان کے مدارس میں دہشت گردی کی فکری یا عملی تعلیمات کا کوئی ثبوت نہ ملنے کے باوجود ملکی سطح پر کچھ حلقے سے مدارس اسلامیہ پر مسلسل دہشت گردی کے فروغ کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، آخر اس کے اسباب و عوامل کیا ہو سکتے ہیں۔ اور اس ڈھٹائی کے پیچھے ان کے کیا مقاصد پنہاں ہیں۔ جواب یہ صحیح ہے کہ مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم و تربیت نہیں دی جاتی۔ اس اعتبار سے مدارس پر الزام لگانا غلط ہے۔ مگر اسی کے ساتھ یہ صحیح ہے کہ مدارس کے نظام میں عین وہی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader