Urdu book · علما اور دینی مدارس

سوال و جواب

Urdu book, p. 364

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال آج کا عالم اس کو کہا جاتا ہے جس کے نام کے ساتھ قاسمی ، ندوی ، مظاہری وغیرہ نسبتی لفظ لگا ہوا ہو۔ کیا عالم کی یہ تعریف درست ہے (مفتی محمد ظہیر قاسمی ، ناندیڑ) جواب عالم ہونے کے لیے مدرسہ سے تحصیل علم کی شرط درست ہے۔ مگر یہ شرط درست نہیں کہ نام کے ساتھ قاسمی یا ندوی جیسا کوئی لفظ لگا ہوا ہو۔ نام کے ساتھ اس قسم کا لاحقہ لگانا کا بر علما کی روایت نہیں۔ مثال کے طور پر مولانا محمود الحسن ، مولانا حسین احمد مدنی ، مولانا اعزاز علی ، مولانا انور شاہ کشمیری ، مولانا اشرف علی تھانوی ، مولانا شبیر احمد عثمانی ، مولانا شبلی نعمانی جیسے افراد جو مسلمہ طور پر عالم تھے مگر انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ایسا کوئی لاحقہ نہیں لگایا۔ (الرسالہ ، اکتوبر 1999) سوال میں جامعہ دار السلام عمر آباد کا ایک طالب علم ہوں میں آپ کی تحریروں اور مضامین سے زیادہ متاثر ہوں اور میں بھی آپ جیسا ایک مشہور محرر اور مصنف بننا چاہتا ہوں تو میں اس کے لیے کیا کروں ؟ میں آپ کے پرچہ "الرسالہ" سے بہت متاثر ہوں ۔ (شیخ اسماعیل بن شیخ فضل ، حیدر آبادی) جواب ہر چیز کی ایک قیمت ہے۔ اسی طرح اچھا عالم اور اچھا مصنف بننے کی بھی ایک قیمت ہے۔ آپ وہ قیمت ادا کیجیے اور پھر آپ اچھے مصنف بن جائیں گے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page