Urdu book · علما اور دینی مدارس

سوال و جواب

Urdu book, p. 365

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال حکمت یا وزڈم (wisdom) کیا ہے؟ حکیم (wise man) کس کو کہا جاسکتا ہے؟ میرا احساس یہ ہے کہ لوگوں میں اس کا واضح تصور نہیں ہے۔ اکثر لوگ محض خوش فہمی کی بنا پر کسی کو حکیم الاسلام اور کسی کو حکیم الامت کہنے لگتے ہیں۔ اس معاملہ کی وضاحت فرمائیں۔ (عبد السلام اکبانی، ناگپور) جواب حکمت یا وزڈم ایک اعلیٰ ترین ذہنی صفت ہے۔ میرے علم کے مطابق، انسانی تاریخ میں سب سے کم پائی جانے والی صفت یہی ہے۔ عام زبان میں کہا جاسکتا ہے کہ حکمت ایک ایسی ذہنی صلاحیت ہے جو گہری بصیرت کے نتیجہ میں کسی کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ برٹش کلرجی مین اور مصنف دلیم رالف انگ (1860-1954 William Ralph Inge) 1954 اس نے نہایت درست طور پر حکیم یا دانا شخص کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے کہ دانا انسان وہ ہے جو چیزوں کی اضافی قدر کو جانے: The wise man is he who knows the relative value of things. اضافی قدر یا ریلیٹیو ویلو (relative value) کیا ہے انگریزی ڈکشنری میں اس کی تشریح اس طرح کی گئی ہے — کسی اور چیز کی نسبت سے اہمیت و معنویت ہونا: Having significance in relation to something else اس حکمت یا دانائی کی ایک تاریخی مثال حدیبیہ کا معاملہ ہے۔ اس موقع پر پیغمبر اسلام اور آپ کے مخالفوں کے درمیان جو معاہدہ ہوا، اس کا ایک پہلو وہ تھا جو بظاہر سب کو دکھائی دیتا تھا۔ یعنی پیغمبر اسلام کا مخالفین کی شرائط کو یک طرفہ طور پر مان لینا۔ بظاہر یہ طریقہ اتنا نازیبا تھا کہ حضرت عمر نے اس کو دنیہ قرار دیا یعنی ذلت کو اختیار کرنا (البدایہ والنہایہ، جلد 4، صفحہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page