Urdu book · علما اور دینی مدارس

علما اور دینی مدارس

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

تحریکوں کی اس طویل فہرست میں صرف ایک تحریک ہے جو غیر موجود ہے، اور وہ ہے دعوت وار تحریک۔ دعوت وار تحریک کے لیے قرآن میں دعوت الی اللہ کا لفظ آیا ہے، یعنی خدا کے بندوں کو خدا کی طرف بلانا، تمام انسانوں کو خدا کے تخلیقی منصوبہ (creation plan) سے آگاہ کرنا۔ قرآن میں اس دعوت وار تحریک کے لیے مختلف الفاظ آئے ہیں۔ مثلاً انذار، تبشیر، وغیرہ۔ دعوت الی اللہ، امت مسلمہ کا سب سے بڑا مشن ہے۔ یہی تمام پیغمبروں کا مشن تھا۔ یہی پیغمبر اسلام ﷺ کا مشن تھا۔ یہی اب امت محمدی کا مشن ہے۔ اسی دعوتی مشن کی انجام دہی پر امت محمدی کا امت محمدی ہونا متحقق ہوتا ہے۔ امت اگر اس دعوتی مشن کو انجام نہ دے تو اللہ کی نظر میں اس کا امت محمدی ہونا مشتبہ ہو جائے گا۔ مزید یہ کہ یہ دعوتی مشن فرض علی الکفایہ نہیں ہے، بلکہ وہ فرض عین ہے۔ امت کا ہر فرد جس طرح عبادت کو اپنے لیے فرض سمجھتا ہے، اسی طرح امت کے ہر فرد کا یہ فریضہ ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق، اس دعوتی مشن میں اپنے آپ کو شریک کرے ۔ (الرسالہ، جون 2012) پہلا اسکول علم کی اہمیت اسلام میں اتنی زیادہ ہے کہ ہر دوسری مصلحت پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔ موجودہ زمانے میں مسلمان تعلیم کے میدان میں دوسری قوموں سے پیچھے ہو گئے۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ موجودہ زمانے میں جو تعلیمی ادارے قائم ہوئے، ان کے اساتذہ زیادہ تر غیر مسلم تھے۔ مسلمانوں کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ غیر مسلم استاد ہمارے بچوں کو خراب کر دیں گے، اس لیے ان اداروں میں مسلمانوں کو داخل کرنا درست نہیں ۔ اس کے نتیجے میں مسلمان تعلیم میں بہت پیچھے ہو گئے۔ یہ مصلحت درست نہ تھی۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اسلام کی تاریخ میں جو سب سے پہلا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page