Urdu book · وطن سے محبت: اسلامی فکر کی روشنی میں

تمہید

Urdu book, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

میں وطن سے محبت کے تعلق سے ایک با معنی قول یہ ہے: حب الوطن من طیب المولد (وطن کی محبت نیک فطرت انسان کی صفت ہوتی ہے)۔ اسی طرح ایک اور قول یہ ہے: لولا حب الوطن لخرّبت بلاد السُّوء (اگر وطن سے محبت کا جذبہ نہ ہوتا تو وہ خطے ویران ہوجاتے، جہاں ظلم و بد عنوانی پائی جاتی ہے)۔ اسلامی لٹریچر میں اس نوعیت کے متعدد دلائل اس حقیقت کی نہایت واضح طور پر نشان دہی کرتے ہیں کہ وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ہے، وہ ایمان کے منافی نہیں، بلکہ اخلاقی اقدار کے عین مطابق ہے۔ یہ اقوال اس امر کو اجاگر کرتے ہیں کہ کسی انسان کا اپنے وطن سے محبت کرنا تنگ نظری یا تعصب نہیں، بلکہ انسانی اخلاق اور فطرت کا ایک لازمی جزء ہے۔ یہ خلاف اخلاق بات ہوگی کہ وہ سرزمین جو آپ کو سب کچھ فراہم کرے، آپ کو اس سے کوئی انس یا تعلق نہ ہو۔ سچی حب الوطنی ایک جوڑنے والی قوت ہوتی ہے، پھوٹ ڈالنے والی نہیں۔ یہ دین کے خلاف نہیں، بلکہ اس کی تقویت کا ذریعہ ہے۔ زیر نظر کتابچہ، مولاناوحید الدین خان کی تحریروں پر مشتمل ہے۔ ان صفحات میں قاری کو وطن سے محبت کا ایک نیا زاویہ دیکھنے کو ملے گا۔ یعنی یہ کہ اخلاص، اخلاق، مثبت طرزِ فکر اور تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ وطن سے محبت، ایک بہتر دنیا کی تشکیل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتابچہ کو کامیابی عطا فرمائے، اور مصنف کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، آمین۔ ڈاکٹر فریدہ خانم، نئی دہلی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page