رسالہ بک ڈپو ۱۰۳۶ کشن گنج دہلی ۔ ۶
الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۶، صفحہ ۵۵
نہ نماز پڑھیں گے ۔ آپ نے فرمایا : لا خیر فی دین لا رکوع فیہ ( اس دین میں کوئی بھلائی نہیں جس میں خدا کے آگے جھکنا نہ ہو ) جب ایک شخص دل سے خدا کو مانتا ہے تو اس کے جسم اور اس کے مال اور تعلقات میں بھی خدا پرستی کا اظہار ہونا چاہیے۔ ۔ کوئی آدمی میرے ایمان اور خدا پرستی کو نہ جانے تو کوئی حرج نہیں مگر خدا کو تو جاننا چاہئے خدا کے سامنے تو بہر حال اس کا اظہار ہونا چاہئے خواہ پردہ کے اندر چھپ کر ہی کیوں نہ ہو۔ ” عشر کس کو دینا چاہئے ؟ “ میں نے کہا کہ عشر وزکوٰۃ ایک قسم کا اجتماعی ٹیکس ہے۔ اس کی ادائیگی کی اصل صورت تو یہ ہے کہ ایک اجتماعی ادارہ ہو اور وہ اس کو وصول کرکے مقررہ مدوں میں اس کو خرچ کرے۔ مگر آج چونکہ ایسا کوئی ادارہ قائم نہیں ہے اس لئے موجودہ صورت میں تو یہی ہو سکتا ہے کہ اپنی سمجھ کے مطابق اس کو ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیا جائے، یا اور جو دیا قانونی طور پر مقرر ہیں، ان میں اس کو خرچ کر دیا جائے ۔
انھوں نے بتایا کہ فوٹو گرافی کا کام چھوڑ کر میں کوئی دوسرا دھندا کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کام کی تبدیلی کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ میں نے اس کام میں کافی پیسہ کمایا اور اب بھی میرے لئے اس میں اچھا میدان ہے۔ مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب میں اس کام کے قابل نہیں رہا۔ فوٹو گرافی کے کام میں کامیابی کے لئے نمائشى ذہنیت اور موقع پرستی بہت ضروری ہیں ۔ مگر اب میرا مزاج بدل گیا ہے۔ اب میں سادہ زندگی اور جائز کاروبار کو اپنا نا چاہتا ہوں ، اور اس طرح کی زندگی کے ساتھ فوٹو گرافی کے کام کا جوڑ نہیں بیٹھتا۔ اس لئے اب میں نے سوچا ہے کہ اپنی موجودہ دکان کے اور کچھ کمرے بنوا کر فوٹو گرافی کا کام کسی کی شرکت میں اوپر منتقل کر دوں ، اور نیچے خود کرانہ کی دکان کھول لوں ۔ عالم اسلام کے عظیم رہنما معمر القذافی ( صدر جمہوریہ لیبیا ) کے سیاسی افکار جو کہ عربی میں الکتاب الاخضر کی صورت میں شائع ہو چکے ہیں، جلد ہی اصل عربی متن کے ساتھ اردو میں شائع ہوں گے۔ اس کا نام ” کتاب سبز“ ہوگا ۔
رسالہ بک ڈپو ۱۰۳۶ کشن گنج دہلی ۔ ۶
‹ Previous page Next page › Contents of December 1976 All issues