بقرہ - ۱۹۵
الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۶، صفحہ ۵۷
کے ساتھ بہت اہل اسلام منع ہو لئے ہیں ، اگر ہم چند لول لڑائیوں میں اپنے ساتھ نہ جائیں تو اپنی اقتصادیات کو درست کر سکتے ہیں اور مدتوں باہر رہنے سے جو گھر بار اجڑ گئے ہیں ان کی تلافی کی جا سکتی ہے اس وقت اللہ تعالٰی نے یہ آیت اتاری۔ اور آگاہ کیا کہ اس طرح کے اخراجات سے ہاتھ روکنا ہلاکت کا باعث ہے ، اپنے آپ کو اس ہلاکت میں نہ ڈالو۔ اور دین کے لئے جان و مال خرچ کرنے میں لگے رہو۔ یہ آیت خطرات اور اندیشوں کے علی الرغم حق کی راہ میں اقدام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ نہ یہ کہ آدمی خطرات اور اندیشیوں سے گھبرا کر ایسا اقدام کرنے سے رک جائے۔ Americans turning religious سائنس اور صنعت کی ترقیار انسانا کو خدا سے دور نہیں کرتیں عام طور پر مشہور ہے کہ امریکا ایک سیکولرافتڈ تشکیل قوم ہے ۔ مگر گیلپ پول کے ذریعہ دو سال تک جائزہ لینے کے بعد جو حقائق سامنے آئے ہیں، وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی لوگ غیر معمولی حد تک مذہبی ہیں اور یہ ملک فی الواقع احیائے روحانیت کے نئے مرحلے میں ہے ۔
امریکہ کے 94 فیصد لوگ خدا کے معتقد ہیں ۔ 69فی صد زندگی بعد موت پر عقیدہ رکھتے ہیں ۔ یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جو واشنگٹن سے " ریلیجن ان امریکہ " کے عنوان سے چھپی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں کیا کیا مذہبی عقائد ہیں اور ان کے رہن سہن کے طریقے کیا ہیں۔ گیلپ انٹر نیشنل نے یہ جائزہ چارلس ایف۔ کیٹرنگ فاؤنڈیشن کی فرمائش پر کیا ہے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ امریکی عوام تمام صنعتی قوموں میں سب سے زیادہ مذہبی لوگ ہیں۔ مذہب پر عقیدہ کا خاتمہ ممکن طور پر بعض یورپی ملکوں اور دنیا کی بعض دوسری قوموں میں متوقع ہو سکتا ہے ۔ امریکہ کا تقابل صرف افریقہ اور مشرق بعید سے کیا جا سکتا ہے جہاں اب بھی عوام پر مذہب کی گرفت مضبوط ہے۔ جاپان اور سکینڈے نیویا کے عوام، تمام ترقی یافتہ قوموں میں سب سے زیادہ غیر مذہبی پائے گئے ہیں ۔
۱۹۶۰ کے بعد کے سالوں میں جب کہ امریکہ بحران سے دوچار تھا، لوگوں میں مذہب سے دل چسپی اور مذہبی عمل کم ہو گیا تھا۔ مگر اب صورت حال اس سے مختلف ہے امریکی عوام کی ۵۶ فی صد تعداد نے جائزہ کے دوران بتایا کہ مذہبی عقیدہ بہت اہم ہے، ۳۰ فی صد نے اس کو مناسب حد تک اہم بتایا۔ صرف ۵ فی صد نے یہ جواب دیا کہ مذہب کی کوئی اہمیت نہیں۔ (ہندوستان ٹائمز ۲۴ جولائی ۱۹۷۶)
‹ Previous page Next page › Contents of December 1976 All issues