Al-Risala · October 1976 · page 14

دوسروں کو کم تولنا اور اپنے لئے پورا تول لینا

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۶، صفحہ ۱۴

یہاں اسلام کی بین الاقوامی اشاعت کا ادارہ قائم کیا جاسکتا ہے لوگوں کی یہ آمد ان کے درمیان اسلام کے تعارف کا بہت قیمتی ذریعہ بن سکتی ہے۔ اگر جامع مسجد کے قریب کوئی اسلام بھون قائم ہو، وہاں ملک کی مختلف زبانوں میں لٹریچر ہو اور ہندی اور دوسری زبانوں کے جاننے والے لوگ وہاں ان سے ملاقات اور گفتگو کے لئے موجود ہوں تو وہ کثرت سے وہاں آئیں گے اور اسلام کے متعلق معلومات حاصل کریں گے مسلمانوں کی غلط سیاست نے ان کے لئے جو مشکلات پیدا کی ہیں ان کو دور کرنے کی اس سے بہتر کوئی صورت نہیں۔ جامع مسجد کے علاقہ کو حکومت جس طرح کروڑوں روپیہ صرف کر کے خوبصورت بنا رہی ہے۔ اس میں ہمارے لئے ایک زبردست روشنی ہے۔ مسجد مسلمانوں کا ایک خالص مذہبی نشان ہے۔ اس کے باوجود یہاں میں دل چسپی لینے کے لئے کوئی تعصب حائل نہ ہو سکا۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ اس ملک کے لوگوں میں کس قدر رواداری ہے وہ اگر کسی چیز کو پسند کر لیں تو ہر قسم کے تعصب سے بالا ہو کر اس میں اپنی بہترین قوت صرف کر سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد کے معاملہ کو بے تعصبی کا معاملہ بنا کر حکومت نے اسلام کے معاملہ کو بے تعصبی کا معاملہ بنا دیا ہے، اس واقعہ نے بہترین طور پر وہ فضا پیدا کر دی ہے جس میں اسلام کے تعارف واشاعت کا کام نہایت کامیابی کے ساتھ کسی مزاحمت کے بغیر کیا جاسکتا ہے ۔ بشرطیکہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہمارے اندر موجود ہو۔

حضرت یحییٰ بن زکریا (متوفی ۳۰ء) بائبل کے الفاظ میں ، بیابان میں پکارنے والے کی آواز تھے ۔ مگر آج پریس کا زمانہ ہے ۔ آج پیغمبرانہ دعوت کو پھیلانے کے لئے ضروری ہے کہ پریس کی طاقت کو استعمال کیا جائے ۔

الرسالہ کوئی تجارتی پر چہ نہیں ، یہ تعمیر ملت اور احیائے اسلام کی اشاعتی مہم ہے ۔ اس کے زندہ رہنے اور مؤثر بننے کا تمام تر انحصار اس پر ہے کہ آپ اس کو اپنا کام سمجھیں اور اس میں بڑھ چڑھ کر تعاون فرمائیں ۔

الرسالہ کا صرف عام چندہ اس کی زندگی کا ضامن نہیں بن سکتا ۔ رایج الوقت دوسرے ذریعے بھی اس کی مالی تقویت کے لئے اختیار کرنا ممکن نہیں ۔ ایسی حالت میں اس کی زندگی کی واحد صورت یہ ہے کہ آپ اس کی خصوصی خریداری قبول فرمائیں ۔ خصوصی خریداری کے لئے کم سے کم ایک سو ایک روپیہ سالانہ (ہندوستان کے لئے) رکھا گیا ہے ۔ زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ ملتِ اسلام کے مستقبل کو بدلنے کے لئے ایک نئی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ الرسالہ اسی جدوجہد کا ایک عنوان ہے ۔ اگر اس مہم کو آپ کا خصوصی تعاون مل گیا تو ہو سکتا ہے کہ اس آغاز سے وہ انجام ظہور میں آئے جس کا صدیوں سے زمین و آسمان کو انتظار ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1976 All issues

Printed page