مطالعہ
الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۶، صفحہ ۱۳
اور اسے ٹھیکہ مل گیا دبی خلیج فارس کی چھوٹی سی ریاست ہے۔ اس کی آبادی صرف دو لاکھ ہے۔ تاہم وہ تیل کی دولت سے مالامال ہے۔ دبئی کے شیخ نے منصوبہ بنایا کہ اپنے شہریوں کی رہائش کا انتظام کرنے کے لئے ۲۰۰ مکانا ت تیار کرائیں۔ ہر مکان کا تعمیری رقبہ ۲۵۰ مربع میٹر ہوگا۔ مختلف ملکوں میں اشتہار دیئے گئے۔ دنیا بھر سے تعمیری ٹھیکہ داروں نے اپنی اپنی درخواستیں بھیجیں حتیٰ کہ ان کے نقشوں اور حسابات اور سامان تعمیر کے نمونوں سے کئی بڑے بڑے کمرے بھر گئے ۔ مگر سادہ مزاج شیخ کو محسوس ہوا کہ محض نقشوں اور سامانؤں کو دیکھ کر ان کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ مطلوبہ گھر کا ایک نمونہ بنا کر دکھائیں تاکہ اندازہ ہو سکے کہ کس حد تک وہ ہمارے معیار کے مطابق ہے اور ہماری ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے۔ یہ شرط ٹھیکیداروں کو منظور نہ تھی۔ وہ واپس چلے گئے ۔ ان کو محسوس ہوا کہ نمونہ کا گھر بنا کر دکھا نے قرآن ، درسیات اور ہر قسم کی کتابیں کسی بھی ادارہ کی چھپی ہوئی اردو، ہندی ، انگریزی اور دوسری زبانوں میں ہم سے طلب کیجئے رسالہ بک ڈپو ۱۰۳۶ کشن گنج دہلی ۶
‹ Previous page Next page › Contents of December 1976 All issues