Al-Risala · December 1976 · page 24

How to Stop Worrying and Start Living

الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۶، صفحہ ۲۴

زندہ جسم اگر محض طبعی اور کیمیاوی قوتوں کے باہمی عمل سے بن گیا ہو تو اس کی ترکیب میں عناصر کا وہی تناسب پایا جانا چاہئے جو ہماری دنیا کے اندر موجود ہے۔ مگر زندہ جسم میں زمینی اجزاء کا انو کا اس نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک ایسی چیز ہے جس کو کسی بنانے والے نے بالقصد ایک خاص شکل میں بنایا ہے، نہ کہ وہ محض اندھے عمل کا اتفاقی نتیجہ ہے۔

کوئی حیاتیاتی عالم اس عالمگیر یت کی توجیہہ نہیں کر سکتا کہ سب کے لئے ایک ہی کوڈ کیوں ہے۔ آرگل اور کر یک کہتے ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ حیات کا ایک ہی بیج تھا، جس سے زندگی شروع ہوئی، اس لئے فطری طور پر اس بیج کا جنیٹک کوڈ، جو کئی جگ پہلے کسی دوسرے میارے کے باشندوں نے زمین پر بھیجا تھا اپنا اعادہ ایک ہی جنیٹک کوڈ کی شکل میں کرتا رہا۔

دوسری چیز مولیبڈینم (Molybdenum)

نامی دھات کا وہ رول ہے جو حیاتیاتی نظام میں پایا جاتا ہے۔ اکثر انزائم سسٹم اپنی کارکردگی کے لئے اس کے اور صرف اس کے محتاج ہوتے ہیں۔ مولیب ڈینم اتنا غیر معمولی طور پر اہم ہونے کے باوجود زمین میں پائی جانے والی کل دھاتوںں کا صرف ۰.۰۲ فی صد (دس ہزار میں دو) ہے۔ دوسری طرف بعض زیادہ مقدار میں پائی جانے والی دھاتیں مثلاً کر ومیم اور نکل، جو کہ اپنی خاصیت میں مولیب ڈینم سے بہت مشابہ ہوتی ہیں اور زمینی دھاتو کا ۳۴۔ فی صد اور ۱۶۳۔ فی صد میں، حیاتیاتی نظام میں بالکل ہی کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔ کریک اور آرگل کہتے ہیں کہ زمین کی جو کیمیائی ترکیب ہے وہ زمین پر وجود میں آنے والی زندگیوں کی بناوٹ میں منعکس ہونی چاہئے تھی ۔ اور چونکہ ایسا نہیں ہے اس لئے ماننا پڑے گا کہ زندگی کچھ ملین سال پہلے زمین پر باہر سے بھیجی گئی ۔ اگر معین پینس پر سیا کا نظریہ مان لیا جائے تو اس سے دو سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ (۱) کیا کائناتی وقت اتنا کافی ہے کہ اس کے اندر دو تہذیبیں ایک کے بعد ایک ترقی کر سکیں، ایک زمین پر اور دوسری کسی اور سیارہ میں (۲) کیا حیاتیاتی جرثومہ بین سیار تی فاصلوں کو عبور کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زندہ حالت میں پہنچایا جا سکتا ہے ۔

کریک اور آرگل کا خیال ہے کہ ان کا نظریہ قبولیت حاصل کرلے گا، اگر یہ ثابت ہو سکے کہ وہ عناصر جو زمینی زندگی کے اجزائے ترکیبی ہیں، وہ وہی ہیں جو بعض قسم کے ستاروں میں، ان کے قیاس کے مطابق، کثرت سے پائے جاتے ہیں ۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1976 All issues

Printed page