Al-Risala · December 1976 · page 28

دربار کے بہت سے امراء اس کے اس قوت و اثر

الرسالہ، دسمبر ۱۹۷۶، صفحہ ۲۸

موت کے بعد آدمی کو وہ سب کچھ مضحکہ خیز دکھائی دے گا جس کو دنیا میں وہ اہم سمجھتا تھا اور جس کے پیچھے اپنی ساری زندگی لگادی تھی یہ بات اگرچہ انھوں نے سیاسی اور اقتصادی نظریات کے پہلو سے کہی تھی، مگر موت نے شاید صرف دس سال بعد انھیں بتا دیا ہو گا کہ یہ بات ایک اور معنی میں بھی صحیح ہے۔ موت سے پہلے آدمی اپنی ترقی کے لئے یا اپنی شخصیت کو بنانے کے لئے جو کچھ کرتا ہے وہ موت کے بعد کی زندگی میں بالکل بے معنی ہو جاتا ہے۔ اس کو اچانک معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ان چیزوں کی کوئی قیمت ہی نہیں جن کو سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا تھا اور ان کو حاصل کرنے کے لئے اپنی ساری زندگی لگادی تھی ۔ کچھ کام نہ آیا جنرل سمو فرانسسکو فرینکو (۱۸۹۲-۱۹۷۵) ۳۶ سال تک اسپین کے مطلق العنان ڈکٹیٹر رہے۔ آخر عمر میں ان کو نو قسم کی مہلک بیماریاں لگ گئی تھیں۔ ۲۰ ڈاکٹروں کی شب و روز موجودگی کے باوجود وہ پانچ ہفتہ تک بستر پر تڑپتے رہے اور بالآخر ۱۹ نومبر کو ختم ہو گئے۔ اسپین کی سول وار (۳۸-۱۹۳۶) کے زمانہ میں ہٹلر اور مسولینی کی فوجی مدد سے وہ ملک کے اقتدار پر قابض ہوئے تھے ۔ شاہ اسپین الفانسو سیز دہم ۱۹۳۱ میں ملک چھوڑ کر بھاگ

‹ Previous page Next page › Contents of December 1976 All issues

Printed page