Al-Risala · January 1977 · page 12

خدا کا کلمہ ان کے حق میں پورا ہو کر رہا

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۱۲

اگرچہ مسلمان اپنی دعوتی ذمہ داربوں سے مجرمانہ حد تک غافل ہیں، پھر بھی دین حق اپنے زور پر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں تازہ ترین اہم خبر پچھلے دنوں افریقہ سے آئی، جہاں جمہوریہ وسطی افریقہ کے صدر جنرل بو کا سانے اپنے وزیر اعظم ، نائب صدر، خاندان اور کئی وزراء سمیت اسلام قبول کر لیا۔ ۲۵ شوال ۱۳۹۶ھ (۱۸ اکتوبر ۱۹۷۶) بروز دوشنبه صدر بو کا سانے اپنے ملک کے دارالسلطنت بانگی کی مسجد میں لیبیا کے صدر معمر قذافی کی موجودگی میں بوقت ظہر " لا اله الا الله محمد رسول الله" کے انقلاب انگیز کلمات پڑھ کر خاتم النبین کے دین کو قبول کر لیا۔ انھوں نے اپنا نام صلاح الدین احمد بو کا سا رکھا ہے ۔ ان کا قدیم نام جان بیڈل بو کا سا تھا ۔ لیبیا کے ممتاز عالم اور جمعیة الدعوة الاسلامية کے سکریٹری جنرل شیخ محمود صبحی نے صدر بو کا سا کو کلمہ شہادت پڑھایا اور وضو کا طریقہ بتایا۔ اس کے بعد صدر قذافی نے صدر بو کا سا کو قرآن پاک کا ایک نسخہ پیش کیا اور انھیں نصیحت کی کہ وہ اس کو صبح و شام پڑھا کریں۔ دونوں سربراہوں نے ساتھ ہی نماز ظہر ادا کی اور " اللہ اکبر اللہ اکبر" کے نعروں کے درمیان بانگی کی سڑکوں سے گزرے۔ اس تاریخی واقعہ کے بعد جمہوریہ وسطی افریقہ کے ہزاروں باشندوں نے اسلام قبول کر لیا۔

صدر بو کا سا ۱۹۲۱ء میں پیدا ہوئے ۔ ان کے وسطی افریقہ کے صدر مملکت نے اسلام قبول کر لیا والد ریاست بو بانگی کے گورنر تھے۔ ان کی وفات بوکاسا کی ولادت کے چھ سال بعد ہی ہوگئی کچھ دنوں کے بعد ان کی والدہ بھی چل بسیں۔ یو کا سا کی پرورش ان کے دادا اور چچا نے کی۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کیتھولک اسکولوں میں حاصل کی۔ ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد ۱۹۳۹ء میں فرانسیسی فوج میں بھرتی ہو گئے اور دوسری عالم گیر جنگ میں صدر ڈیگول کے تحت نازیوں کا مقابلہ کیا۔ فرانس میں بوکاسا نے وائرلیس (لاسلکی) کے خبیر (ایکسپرٹ) اور استاد کی حیثیت سے کام کیا۔ ۱۹۵۹ء میں وسطی افریقہ واپس آئے۔ ان کے چچا وسطی افریقہ کے آزاد ہونے کے بعد ملک کے پہلے صدر تھے، انھوں نے ۱۹۶۱ء میں بوکاسا، کو مسلح افواج کو وجود میں لانے کی ذمہ داری پر مامور کیا۔ ۱۹۶۳ء میں بوکاسا فوج کے رئیس الارکان (چیف آف سٹاف) بن گئے۔ ۱۹۶۶ء میں فوجی انقلاب لا کر بو کا سا نے صدارت سنبھال لی۔ وہ مغربی نفوذ کے سخت مخالف ہیں۔ اور

‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues

Printed page