ساتھ بیان فرمایا ہے “
الرسالہ، فروری ۱۹۷۷، صفحہ ۴۰
ساتھ بیان فرمایا ہے “
قدیم زمانہ ادب و شاعری کا زمانہ تھا۔ اس لئے سیرت و شمائل کی کتابوں کے لئے یہ اسلوب پسند کیا جاتا تھا۔ اب تاریخی ذوق کا زمانہ ہے۔ جدید انسان کے لئے سب سے زیادہ اہمیت کی بات یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کی زندگی کا ہر پہلو معلوم و منضبط ہے۔ آپ ہر اعتبار سے ایک تاریخی شخصیت ہیں۔ آج کے انسان کے لئے زیادہ مؤثر طریقہ یہ ہوگا کہ ادب و شاعری کے بجائے تاریخ کی زبان میں سیرت و شمائل کی کتابیں لکھی جائیں۔ نیز پیغمبر کی شان کے قریب تر بات بھی یہی ہے کہ آپ کی شکل و شباہت کو تاریخی شخصیت کے حلیہ کی حیثیت سے پیش کیا جائے نہ کہ “محبوب کے سراپا” کی حیثیت سے۔ فاضل مصنف نے یہ کتاب ۴۳ - ۱۹۴۵ میں لکھی تھی جب کہ وہ ایک نوجوان ادیب تھے۔ آپ پختگی کی عمر کو پہنچنے کے بعد غالباً وہ خود بھی ”چشمِ شہلا“ اور ”گیسوئے پر خم“ کی زبان اس موضوع کے لئے پسند نہیں فرمائیں گے آج اسلام کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ اسلام کا پیغام تمام بندگان خدا تک پہنچانے کے لئے ایک دعوتی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے الرسالہ اسی مقصد کے لئے جاری کیا گیا ہے دہلی یا کسی دوسرے مناسب مقام پر ہم کو ایک ایسی جگہ کی ضرورت ہے جہاں الرسالہ اور اس سے متعلق دوسرے تمام شعبوں کے دفاتر قائم کئے جاسکیں۔ اس سلسلے میں جو لوگ تعاون کر سکتے ہوں براہ کرم ہمیں مطلع فرمائیں ــــ الرسالہ ــــ
‹ Previous page Next page › Contents of February 1977 All issues