Al-Risala · March 1977 · page 5

اداریہ

الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۵

منیب صحابی بنى سلیم کے کہتے ہیں کہ ایامِ جاہلیت میں، میں حج کو گیا تھا ۔ عرفات کے میدان میں دیکھا کہ ایک جوان سُرخ عبا پہنے ہوئے یہ کہتا جا رہا ہے ۔

یا ایھا الناس وحدوا اللہ تفلحوا یا ایھا الناس تؤتو الا الہ الا اللہ تفلحوا اے لوگو! ایک اللہ کو مانو ، فلاح پاؤ گے ۔ اے لوگو! لا الہ الا اللہ کہو کامیاب ہو جاؤ گے۔ ایک شخص اس کے پیچھے پتھر مارتا ہے اور کہتا جاتا ہے۔ یا ایھا الناس لا تسمعو انَّہ کذّاب اس کی بات نہ سنو ، یہ بڑا جھوٹا ہے۔ میں نے پوچھا یہ شخص کون ہے ؟ کہا گیا کہ وہ شخص قریش کا ایک جوان ہے جو پیغمبری کا دعویٰ کرتا ہے۔ دوسرا پتھر مارنے والا اس کا چچا ابو لہب ہے۔

ایسے متعدد واقعات پیش آئے ۔ ۲۳ برس تک آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم دین کی دعوت دیتے رہے اور طرح طرح کے مظالم سہتے رہے۔ بار بار اللہ کی طرف سے تاکید آتی رہی : واصبرو ما صبرك الا باللہ ولا تحزن علیھم ولا تکن فی ضيق مما يمكرون ان اللہ مع الذین اتقو و الذین ھم محسنون ۔

دوسری جگہ ارشاد ہے: ولا تستوی الحسنة ولا السيئة ادفع بالتي ھي احسن ۔ صبر کرو اور مدنی تحمل کرو، غمگین نہ ہو، تنگ دل نہ ہو، بھلائی اور برائی دونوں برابر نہیں ہوتی، پتھر کا جواب پتھر سے اور گالی کا جواب گالی سے مت دو بلکہ پتھر کا جواب پھولوں سے دو، گالی کا جواب تعریفوں سے دو یا واذ ا خاطبهم الجاهلون قالو اسلاما، جب جاہلوں سے مقابلہ ہو جائے تو سلام کہہ کر چلے جاؤ۔ مکہ کی تیرہ سالہ زندگی ایسے ہی گزری۔ کفار ظلم کرتے رہے اور آپ صبر کرتے رہے۔ اس کے بعد مدینہ ہجرت فرمائی۔ ہر چیز قربان کی، اپنی راحت اور گھر بار چھوڑا۔

آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم صرف توحید کی تبلیغ کرتے رہے۔ کسی کا مال نہیں چھینا، کسی کی عزت پر حملہ نہیں کیا۔ فقط لا الہ الا اللہ کی دعوت دی ۲۳ سال ہر طرح سمجھایا، اصلاح کی، آخر حجۃ الوداع میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقریباً ایک لاکھ ۲۵ ہزار صحابہ کرام کے مجمع میں اونٹ پر بیٹھ کر ایک عظیم الشان خطبہ دیا جو بہت طویل تھا۔ گویا ۲۳ برس کی تعلیم کا خلاصہ پیش کر دیا۔ پھر تین مرتبہ فرمایا: ”الاهل بلغت ؟ کیا میں نے اللہ کے احکام پہنچا دیے؟ سب نے ایک زبان ہو کر تین مرتبہ کہا: "قد بلغتنا ونصحتنا ۔ بے شک آپ نے اللہ کے احکام کی تبلیغ کی۔ اس پر تین مرتبہ آپ نے فرمایا : " اللهم اشهد اے اللہ تو گواہ رہ کہ میں نے تبلیغ کر دی۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues

Printed page