ظ ۔ أ ۔ خ
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۱۴
وسطی افریقہ کی آبادی تین ملین ہے جس میں پانچ فی صد مسلمان ہیں۔ پچھلی بار وہاں پہلی صدی میں اسلام عرب تاجروں کے بذریعہ پہنچا تھا۔
وسطی افریقہ کے دارالسلطنت بانگی میں لیبیا ایک عظیم الشان مسجد تعمیر کرا رہا ہے ۔ اس مسجد کا نام "مسجد صلاح الدین بو کا سا “، ہو گا ۔
وسطی افریقہ کا رقبہ ۲۴۱,۲۲ مربع میل ہے۔ آبادی ۲۴۰۰,۷۲۷ دارالسلطنت بانگی ہے، سرکاری زبان فرانسیسی ہے۔ آب وہوا گرم مرطوب ہے۔ یہ بنیادی طور پر زرعی ملک ہے، مشینیں وغیرہ باہر سے منگائی جاتی ہیں۔ اس کی برآمدی اشیاء روئی، ہیرا، کافی، لکڑی وغیرہ ہیں۔
وسطی افریقہ پر فرانسیسی قبضہ کا آغاز ۱۸۸۹ میں ہوا تھا۔ ۳۰ اگست ۱۹۶۰ ء کو اسے آزادی ملی۔ ستمبر ۱۹۶۰ء وہ اقوام متحدہ کا ممبر ہے۔ فروری ۱۹۷۲ میں موجودہ صدر ساری عمر کے لئے صدر مقرر ہوئے تھے۔
انگریزوں کے برعکس، فرانسیسی اور دوسرے یورپی مستعمرین کا اقتدار جہاں رہا۔ انھوں نے مقامی باشندوں کی تعلیم کی بالقصد حوصلہ شکنی کی۔ چنانچہ وسطی افریقہ میں پہلی یونیورسٹی، آزادی کے بعد ۱۹۷۰ء میں قائم ہوئی ۱۹۶۱ء میں ملک کے اندر ۸۷۷ پرائمری اسکول تھے جن میں طلبہ کی تعداد ۵۵۰۸۷ تھی۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرونی ممالک میں جانے والے طلبہ کی تعداد ۶۰۰ تھی۔ ۔ ۱۹۷۲ء میں اس کا مرکزی بجٹ ۱۱۶۸۰ ملین فرانک تھا ایجنسی کی شرائط ۱۔ کم از کم دس پرچوں پر ایجنسی دی جائے گی۔ ۲۔ کمیشن پچیس فی صد ۳۔ پیکنگ اور روانگی کے اخراجات ادارہ الرسالہ کے ذمے ہوں گے۔ ۴۔ مطلوبہ پرچے کمیشن وضع کر کے ذریعہ وی ، پی روانہ ہوں گے۔ ۵۔ غیر فروخت شدہ پرچے واپس لے لئے جائیں گے۔ منیجر الرسالہ ، ۱۰۳۶ کشن گنج ، دہلی ۔ ۶
‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues