تھیوسوفیکل سوسائٹی : ایک تعارف
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۱۵
تھیوسوفیکل سوسائٹی : ایک تعارف
الرسالہ کے مضامین میں ہم زیادہ سے زیادہ تنوع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال ہے کہ مختلف مذاہب روحانی اور اخلاقی تحریکوں کے تعارف کا بھی ایک صفحہ رکھا جائے ۔ زیرِ نظر مضمون اسی کے تحت شائع کیا جارہا ہے۔ اگر ناظرین نے پسند کیا تو یہ سلسلہ آئندہ بھی انشاء اللہ جاری رہے گا۔
تھیوسوفیکل سوسائٹی، ۱۷، نومبر ۱۸۷۵ء کو نیو یارک میں قائم ہوئی ۔ اس وقت کرنل ہنری اسٹیل اولکاٹ (امریکی) اس کے صدر اور میڈم ایچ پی بلاڈسکی (روسی) اس کی سیکریٹری تھیں۔ چند سال کے بعد انھیں نیویارک چھوڑنا پڑا کیونکہ سوسائٹی کا دفتر جس مکان میں تھا۔ اس کا کرایہ وہ ادا نہ کر سکے۔ اس کے بعد وہ لوگ ہندوستان چلے آئے ۔ ۱۶ جنوری ۱۸۷۹ء کو وہ بمبئی کے ساحل پر اترے۔ یہاں وہ تقریریں کرتے اور غیر ملکی اخبارات و رسائل میں مضامین لکھ کر اپنا خرچ چلاتے ۔ ۱۸۸۲ء میں وہ جنوبی ہند پہنچے ۔ وہاں انھوں نے مدراس کے پاس قصبہ اڈیار میں ۲۷ ایکڑ زمین خرید لی۔ بعد کو ڈاکٹر اینی بسنت سوسائٹی کی صدر ہوئیں تو انھوں نے مزید ۲۱ ایکڑ زمین خرید کر اس میں شامل کی اور سوسائٹی کے صدر اور دفتر کی عمارتیں بنائی گئیں۔ سوسائٹی کی بنیادی کتابیں یہ ہیں :
SECRET DOCTRINE (پوشیدہ اصول)
THE KEY TO THEOSOPHY (تھیا سوفی کی کنجی)
ان کا عقیدہ ہے کہ قدیم زمانہ کے سات اشخاص اب بھی زندہ ہیں۔ وہ انسانی بہبود کے لئے لگا تار کام کر رہے ہیں۔ سوسائٹی کو ان کا آشیرواد حاصل ہے۔ اس وقت سوسائٹی کے ممبروں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ سوسائٹی میں ہر مذہب کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ بھی جو کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ اپنے بیان کے مطابق سوسائٹی کا مقصد سچائی کی تلاش اور انسانی برادری ہے اس کے بڑے بڑے لیڈر جو اب تک ہوئے ہیں، وہ یہ ہیں: H.P. Blavatsky 1831-1891 H.S. Olcott 1832-1907 Dr. Annie Besant 1847-1933 Subramanyam Aiyar 1842-1924 C. W. Leadbeate 1847-1934 W. Q. Judge 1851-1896 C. Jinarajadasa 1875-1953 N. Sri Ram 1889-1973 Dr. G. S. Arundale 1878-1945 سوسائٹی کے قیام کے وقت اس کے ممبروں کی تعداد صرف پندرہ تھی۔ اب تقریباً ساٹھ ملکوں میں پھیلی گئی ہے اور ۱۲ سو شہروں اور قصبات میں اس کی شاخیں قائم ہیں۔ سوسائٹی کے بانی مشرقی دانش سے متاثر تھے اور انسان کے اندر اندرونی روحانی بیداری لانے کے لئے اس کو قائم کیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک ہندوستانی مہاتما کے چیلے ہیں، جن کی روح جیون مکت ہو کر ہمالیہ کے اوپر مقیم ہے۔ سوسائٹی کا صدر مقام ایڈی یار اب پھیل کر شہر بن گیا ہے۔ اس پر سکون مرکز میں دنیا
‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues