علم کلام . ایک جائزہ
الرسالہ، مارچ ۱۹۷۷، صفحہ ۳۸
حماد الراویہ (۱۵۵ - ۹۰ ھ) نے سبعہ معلقہ کے نام سے جو کتاب ترتیب دی ہے، اس میں سات عربی قصائد ہیں۔ مگر معلقات کی تعداد کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ بعض لوگوں نے دس تک تعداد شمار کی ہے، ان کے مصنفین کے نام حسب ذیل ہیں ۔
۱- امرؤ القیس قبیلہ کندہ (قحطان)
۲۔ زہیر بن ابی سلمی قیس ۳۔ لبید بن ربیعہ ۴۔ عنترہ بن شداد ۵۔ عمرو بن کلثوم بتو ربیعہ ۶۔ طرفہ بن العبد ۷۔ حارث بن حلزہ معلقات کے بارہ میں مشہور ہے کہ یہ کتان کے کپڑے پر سونے کے پانی سے لکھے گئے اور کعبہ پر لٹکائے گئے تھے۔ اسی لئے ان کو ”مذہبات“ بھی کہتے ہیں۔ یہ عربوں کے انتہائی منتخبات اور پسندیدہ اشعار تھے اور ان کی مقبولیت کی علامت کے طور پر ان کو لٹکایا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان میں سے بعض فتح مکہ کے دن تک وہاں لٹکے ہوئے تھے اور کچھ اس آگ میں جل گئے جو اسلام سے پہلے خانہ کعبہ میں لگی تھی۔ کچھ دوسرے محققین کی رائے اس سے مختلف ہے۔ علامہ انباری نے لکھا ہے : " سبعہ معلقہ کی بابت جو یہ مشہور ہے کہ یہ اشعار کعبہ کے پردہ پر لٹکائے گئے تھے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ ابو جعفر نخاس (م ۳۳۸ ھ) نے معلقات کی شرح میں لکھا ہے : " یہ کہنا کہ یہ قصائد کعبہ میں آویزاں کئے گئے تھے روایتہً کوئی سند نہیں رکھتا۔ پروفیسر نولدیکیکی نے اس موضوع پر ایک کتاب تصنیف کی ہے جس میں اس خیال کو ترجیح دی ہے کہ معلقات کے معنی منتخب یعنی پسندیدہ اور چنے ہوئے قصائد کے ہیں، علق جمع اعلاق، کسی چیز کا نفیس، یعنی اعلاق الشعر (بانفاس الشعر) نولدیکی کے نزدیک یہ نام ان قصائد کو گلے میں لٹکے ہوئے ہاروں سے تشبیہ دیتے ہوئے رکھا گیا ہے۔ مزید تقویت کے لئے اس نے یہ دلیل پیش کی ہے کہ ان قصائد کو سموط بھی کہتے ہیں جس کے معنی بھی ہاروں کے ہیں۔ فرانسیسی مستشرق پروفیسر کلے میں صیار جس نے تاریخ ادب عربی پر فرانسیسی زبان میں کتاب لکھی ہے وہ نولدی کی رائے سے متفق ہے۔ ایک اور محقق لکھتے ہیں، تعلق کے معنی آتے ہیں دل کا مائل ہونا۔ اغلب یہ ہے کہ معلقات کو اسی لغوی مفہوم میں معلقات کہا گیا ۔ اس لفظ سے وہ اس لئے موسوم کئے گئے کہ انھوں نے لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف مائل کر لیا تھا۔ لانھا علقت بالقلوب اكثر من غيرھا :
فقد جاء الاسلام و المعلقات مشہورة محفوظة مروية ولكن لم يقل لنا احد ممن يوثق به انه راها معلقة على استار الكعبة اسلام آیا نو معلقات مشہور اور محفوظ تھے اور
‹ Previous page Next page › Contents of March 1977 All issues