Al-Risala · May 1977 · page 13

تلاش کر لیتا ھے

الرسالہ، مئی ۱۹۷۷، صفحہ ۱۳

ایک جماعت قتل کرے گی۔

انصار کے ایک مرد صالح خزیمہ بن ثابت صفین کے وقت علی بن ابی طالب کے ساتھ تھے۔ مگر جنگ میں شریک ہریں ہوئے۔ کیوں کہ ان کا دل شک سے پوری طرح خالی نہ ہو سکا تھا۔ مگر جب عمار کو انھوں نے اہل شام کی تلواروں سے قتل ہوتا ہوا دیکھ لیا تو بے اختیار پکار اٹھے: ’’حق ظاہر ہو گیا‘‘ اس کے بعد وہ علی بن ابی طالب کے لشکر میں شامل ہوئے اور لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

تاہم معاویہ بن ابی سفیان اور عمروبن العاص نے ایک جواب تلاش کر لیا۔ انھوں نے کہا:

’’ہم نے کب عمار کو قتل کیا ہے، ان کو تو ان لوگوں نے قتل کیا ہے جو ان کو یہاں لڑنے کے لئے لائے تھے‘‘۔ ایسا نہ ہو کہ خدا کا قانون ہمیں پکڑلے گائے بھینس پالنے والوں کے سامنے ایک مسئلہ یہ رہتا ہے کہ مویشی کے دودھ کو اس کے بچہ سے کس طرح بچائیں۔۔۔ کا ایک طریقہ بعض علاقوں میں یہ ہے کہ بچہ کے سر پر ایک سینگ نما دو شاخہ لکڑی باندھ دیتے ہیں جس کو کٹیلا (کانٹے والا) کہتے ہیں۔ بچہ جب دودھ پینے کے لئے جانور کے تھن کے پاس اپنا منہ لے جاتا ہے تو اس کے منہ سے پہلے اس کا کٹیلا جانور کے تھن سے ٹکراتا ہے اور جانور بدک کر ہٹ جاتا ہے۔ کٹیلا باندھنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچہ اور اس کی ماں کا تھن، دونوں ایک دوسرے سے ملنے ہی نہیں پاتے۔

ایسا ہی کچھ معاملہ اس وقت مسلمانوں کا ہو رہا ہے۔ دوسری اقوام ان کے لئے مدعو (جس کو دعوت پہنچانی تھی) کی حیثیت رکھتی ہیں اور وہ ان کے اوپر حق کے داعی ہیں۔ مگر مسلمانوں نے عرصہ سے اپنی مدعو اقوام سے سیاسی اور معاشی لڑائی چھیڑ رکھی ہے، نہ جگہ وہ ان کے دنیوی اور مادی حریف بنے ہوئے ہیں۔ ٹکراؤ کی یہ سیاست ان کے ملی وجود کے اوپر ایک قسم کا کٹیلا بن گئی ہے۔ جب مسلمان اور دوسری قوموں کے افراد ایک دوسرے سے قریب ہوتے ہیں تو قبل اس کے کہ وہ مسلمانوں کی اسلامی حیثیت کو جانیں، ان کا نوکدار”کٹیلا ’’کٹیلا‘‘ ان سے ٹکرا جاتا ہے اور وہ ان سے متوحش ہو کر الگ ہو جاتے ہیں۔ وہ قضا بننے کی نوبت ہی نہیں آتی جس میں دوسری قومیں مسلمانوں کے دینی پیغام سے متعارف ہوں اور اس پر غیر جانب دارانہ انداز سے غور کریں۔ اگر ہم کو یقین ہے کہ آخرت آنے والی ہے اور لوگوں سے ان کے اعمال کی پوچھ ہونی ہے تو ہمارے اوپر لازم ہے کہ اس کٹیلا کو اپنے اوپر سے اتاریں۔ اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو سخت اندیشہ ہے کہ خدا کا قانون ہم کو پکڑلے اور ہمارے اپنے جرائم کے ساتھ دوسری قوموں کا عذاب بھی ہمارے اوپر ڈال دیا جائے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1977 All issues

Printed page