Al-Risala · January 1977 · page 27

نمائندے یہ تھے :-

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۲۷

نمائندے یہ تھے :-

۱۔ مولاناسیدابوالحسن علی ندوی ۲۔ مولاناسید اسعد مدنی ۳۔ مولانا سعیدالرحمن ندوی ۴۔ ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی ۵۔ مولانا وحیدالدین خاں ان میں اول الذکر اور دونوں آخرالذکرشریک نہ ہوسکے جس کا کانفرنس کے اعضاء کو شدید افسوس رہا۔ راقم الحروف کولیبیا کی طرف سے دعوت ملی تھی ۔ کانفرنس کے ساتھ ساتھ جامعۃ الامام محمد بن سعود نے اسلامی کتابوں کی نمائش کا بھی انتظام کیا تھا جس میں ۱۶ ملکوں کے ناشرین نے شرکت کی۔ کانفرنس اپنی جگہ بہت اہم تھی اور عمدہ اور طویل تیاریوں کی وجہ سے مکمل طور سے منظم و پرسکون تھی ۔ سعودی عرب کے ممتاز اسلامی ہفت روزہ " الدعوة " نے اس کانفرنس کو لقاء قمة على المستوى الفکری (اسلامی فکر کی چوٹی کانفرنس) سے تعبیر کیا۔

کانفرنس کے آخر میں ہم لوگوں نے اصرار کرکے یہ قرارداد بھی پاس کی کہ جامعۃ الامام محمد بن سعود میں کانفرنس کا دائمی آفس کھولا جائے جس کی ذمہ داری قرار دادوں کو نافذ کرنا اور کرانا ہو۔ جامعہ کے ذمہ داروں سے مجھے یہ احساس ملاکہ وہ لوگ عزم صادق سے اس امانت کو نبھانے والے ہیں لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کعبہ وہ مرکزی نقطہ جس کے گرد دنیا بھر کے خدا پرستوں کا عبادتی دائرہ قائم ہوتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues

Printed page