۲۔ کمیشن پچیس فی صد
الرسالہ، مئی ۱۹۷۷، صفحہ ۶۲
ایجنسی کی شرائط
۱۔ کم از کم دس پرچوں پر ایجنسی دی جائے گی۔
۲۔ کمیشن پچیس فی صد
۳۔ پیکنگ اور روانگی کے اخراجات ادارہ الرسالہ کے ذمے ہوں گے ۴۔ مطلوبہ پرچے کمیشن وضع کرکے بذریعہ وی پی روانہ ہوں گے ۵۔ غیر فروخت شدہ پرچے واپس لے لئے جائیں گے۔
خوشنویسوں کے لئے ایک نادر تحفہ
دور حاضر کے مشہور خوشنویس استاد محمد یوسف بن منشی محمد دین سے کون واقف نہیں۔ وہ اس دور کی خط نستعلیق کی جدید روش کے امام مانے جاتے ہیں رسالہ بک ڈپو عنقریب ایک ایسی کتاب منظر عام پر لانے والا ہے جس میں اس عظیم فن کار کے نادر و نایاب خطاطی کے شاہکار قطعات کی شکل میں ہدیہ ناظرین ہوں گے۔ اس کے علاوہ مصر کے مشہور خطاط سید ابراہیم ۔ استاد علی بدوی (دمشق) محمد عزت (ترکی) سید ہاشم (بغداد) سید حسنی (مصر) اور دوسرے مشہور خطاطوں کے بیش بہا کمالات کا مجموعہ ہوگی۔
یہ کتاب ہندوستان میں فن خطاطی کے لئے انشاء اللہ مشعل راہ ثابت ہوگی۔ اس کتاب میں نستعلیق ، خط ثلث ، خط دیوانی ، کوفی اور خط نسخ کے نادر و نایاب تحریر کے نمونے ہوں گے۔ اس کتاب کو سید احمد آرٹسٹ رام پوری نے ترتیب دیا ہے بڑے سائز پر دورنگ میں بذریعہ ڈیپ ایچ ۔ کاغذ اعلیٰ کوالٹی ۔ (زیر طبع)