الرسالہ، جولائی ۱۹۷۷، صفحہ ۵
الرسالہ، جولائی ۱۹۷۷، صفحہ ۵
ہم نے ایک ایسی چیز کے پیچھے اپنی عمر ضائع کر دی جس کا نہ دنیا میں کے مسائل پر آپ کے مسلک کی ترجیح ثابت کریں، یہ رہا ہے محور ہماری کوششوں کا، تقریروں کا اور علمی زندگی کا، اب غور کرتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کس چیز میں کوئی فائدہ ہے، نہ آخرت میں اس کے بارے میں سوال ہونے والا ہے۔
قادیان میں ہر سال ہمارا جلسہ ہوا کرتا تھا۔ اور سیدی حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ بھی اس میں شرکت فرمایا کرتے تھے۔ ایک سال اسی جلسہ پر تشریف لائے۔ میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔ ایک صبح نماز فجر کے وقت اندھیرے میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سر پکڑے ہوئے بہت مغموم بیٹھے ہیں۔ میں نے پوچھا حضرت کیسا مزاج ہے ؟ کہا ہاں! ٹھیک ہی ہے میاں۔ مزاج کیا پوچھتے ہو، عمر ضائع کردی ! میں نے عرض کیا، حضرت! آپ کی ساری عمر علم کی خدمت میں، دین کی اشاعت میں گزری ہے، ہزاروں آپ کے شاگرد علماء ہیں، مشاہیر ہیں، جو آپ سے مستفید ہوئے اور خدمت دین میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کی عمر اگر ضائع ہوئی تو پھر کس کی عمر کام میں لگی ! فرمایا: میں تم سے صحیح کہتا ہوں عمر ضائع کر دی ! میں نے عرض کیا: حضرت بات کیا ہے ؟
فرمایا: ہماری عمر کا، ہماری تقریروں کا، ہماری ساری کد و کاوش کا خلاصہ یہ رہا ہے کہ دوسرے عمر بن عابدلی ، ابو حنیفہ رح ہماری ترجیح کے محتاج ہیں کہ ہم ان پر کوئی احسان کریں ، ان کو اللہ تعالیٰ نے جو مقام دیا ہے وہ مقام لوگوں سے خود اپنا لوہا منوائے گا، وہ تو ہمارے محتاج نہیں۔
اور امام شافعی رح ، مالک اور احمد بن حنبل رح اور دوسرے مسالک کے فقہا جن کے مقابلے میں ہم یہ ترجیح قائم کرتے آئے ہیں کیا حاصل ہے اس کا ؟ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے مسلک کو " صواب محتمل الخطار " ( درست مسلک میں خطار کا احتمال موجود ہے ) ثابت کر دیں اور دوسرے کے مسلک کو " خطار محتمل الصواب " ( غلط مسلک جس کے حق ہونے کا احتمال موجود ہے ) کہیں اس سے آگے کوئی نتیجہ نہیں ، ان تمام بحثوں ، تدقیقات اور تحقیقات کا جن میں ہم مصروف ہیں۔
پھر فرمایا:
ارے میاں ! اس کا تو کہیں حشر میں بھی راز نہیں کھلے گا کہ کون سا مسلک صواب تھا اور کون سا خطار ، اجتہادی مسائل صرف یہی نہیں ہیں کہ دنیا میں ان کا فیصلہ نہیں ہو سکتا ، دنیا میں بھی ہم تمام تر تحقیق و کاوش کے بعد یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ بھی صحیح ہے اور وہ بھی صحیح ، یا یہ کہ یہ صحیح ہے ، لیکن احتمال موجود ہے کہ یہ خطا ہو۔ اور وہ خطا ہے اس احتمال کے ساتھ کہ
‹ Previous page Next page › Contents of July 1977 All issues